اسپورٹس

Asian Games 2026: بارش کے باعث چاروں کوارٹر فائنل منسوخ، سیمی فائنل میں بھارت-سری لنکا اور پاکستان-بنگلہ دیش آمنے سامنے

نئی دہلی : ایشیئن گیمز 2026 کے تمام 4 کوارٹر فائنل مقابلے بارش کی نذر ہوگئے۔ مسلسل بارش کے باعث ایک بھی کوارٹر فائنل نہیں کھیلا جا سکا اور بہتر رینکنگ کی بنیاد پر بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پیر کو نشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں 2 کوارٹر فائنل کھیلے جانے تھے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے، جبکہ دوسرے میں بھارت کا سامنا افغانستان سے ہونا تھا۔ تاہم بارش کے باعث دونوں میچ ٹاس کے بغیر ہی منسوخ کر دیے گئے۔ پہلے کوارٹر فائنل سے پاکستان اور دوسرے کوارٹر فائنل سے بھارت کو سیمی فائنل میں جگہ مل گئی۔

سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی سیمی فائنل میں پہنچے

منگل کو اسی کوروگی اسپورٹس پارک میں ایونٹ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر فائنل کھیلے جانے تھے۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں سری لنکا اور نیپال جب کہ چوتھے میں بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونے والی تھیں۔تاہم بارش نے ان دونوں مقابلوں کو بھی متاثر کیا اور دونوں میچ ٹاس کے بغیر ہی منسوخ کر دیے گئے۔ تیسرے کوارٹر فائنل سے سری لنکا اور چوتھے کوارٹر فائنل سے بنگلہ دیش نے بہتر رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے

کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ایشیئن گیمز 2026 کے سیمی فائنل کی تصویر واضح ہو گئی ہے۔ پہلا سیمی فائنل جمعرات، 1 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے شروع ہوگا۔اسی روز دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے شروع ہوگا۔دونوں سیمی فائنل بھی نشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں ہی کھیلے جانے ہیں۔

سیمی فائنل پر بھی بارش کا خطرہ

کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی فائنل کو لے کر ٹیموں، منتظمین اور کرکٹ شائقین میں تشویش برقرار ہے۔ اگر سیمی فائنل بھی بارش کی نذر ہوئے تو ٹیموں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور مقابلوں کے شیڈول پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایشیئن گیمز 2026 کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والا مقابلہ بھی نشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں ہی کھیلا جانا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے اہل وطن کو وجے دشمی کی مبارکباد پیش کی

اس اشلوک کا مفہوم ہے کہ بھگوان شری رام خود دھرم کی جیتی جاگتی تصویر…

57 minutes ago

International Conference for World Peace: بینکاک میں 14 اور 15 دسمبر کو ’انٹرنیشنل کانفرنس فار ورلڈ پیس‘ کا انعقاد، 22 اہم موضوعات پر ہوگی گفتگو

منتظمین کی جانب سے جاری دعوت نامے کے مطابق یہ بین الاقوامی تعلیمی اور پیشہ…

10 hours ago

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

11 hours ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

11 hours ago