اسپورٹس

India beat Sri Lanka in Galle Test: ٹیم انڈیا نے 165 رنوں سے جیتا گال ٹسٹ، مانوستھار نے رقم کی تاریخ، دیودت پڈیکّل نے ادا کیا اہم کردار

ہندوستان نے سری لنکا کو165 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ چوتھی اننگ میں سری لنکا کو372 رنوں کا ہدف ملا تھا، اس کے جواب میں وہ صرف 206 رن ہی بناسکی۔ مانوستھارنے اپنے کیریئر کے دوسرے ہی ٹسٹ میں 10 وکٹ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ دوسری اننگ میں انہوں نے کل 6 وکٹ حاصل کئے۔ اسی کے ساتھ ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف 2015 سے چلے آرہے جیت کے سلسلے کوقائم رکھا ہے۔

چوتھے دن ٹیم انڈیا کی دوسری اننگ محض 193 رنوں پرسمٹ گئی تھی، لیکن پہلی اننگ میں 178 رنوں کی بڑی سبقت کی بنیاد پراس نے سری لنکا کے سامنے 372 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ گالے گراونڈ پرکبھی بھی 342 رنوں سے بڑا ٹارگیٹ نہیں ہوا تھا، اس لئے سری لنکا کوجیت کے لئے بہت بڑا کرشمہ کرنے کی ضرورت تھی، کس میں وہ نکام رہی۔

ٹیم انڈیا کی مسلسل 9ویں جیت

یہ ٹسٹ تاریخ میں ہندوستان کی سری لنکا پرمسلسل 9ویں جیت ہے۔ سری لنکا کوآخری بارٹیم انڈیا پر2015 میں کوئی ٹسٹ جیت نصیب ہوئی تھی۔ اس کے بعد 11 میچوں میں ٹیم انڈیا نے 9 میچ جیتے ہیں اور2 مقابلے ڈرا رہے ہیں۔ سری لنکا گزشتہ 11 سالوں سے ہندوستان کوہرا نہیں پایا ہے۔

مانو ستار رہے بڑی جیت کے ہیرو

مانو تسارکوٹیم انڈیا کا اگلا رویندرجڈیجہ بھی کہا جا رہا ہے۔ وہ الگ بات ہے کہ جڈیجہ 37 سال کی عمرمیں بھی خطرناک گیند بازی کررہے ہیں۔ ستارنے گالے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں 4 وکٹ حاصل کئے تھے اوردوسری اننگ میں 6 وکٹ حاصل کئے۔ دوسری اننگ کے 76ویں اوورمیں انہوں نے ایک ساتھ 3 بلے بازوں کوآوٹ کردیا۔ گال انٹرنیشل اسٹیڈیم پراس سے پہلے صرف 2 ہی ہندوستانی گیند بازمیچ میں 10 وکٹ حاصل کرپائے تھے۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ روی چندرن اشون اورہربھجن سنگھ نے کیا تھا، لیکن اب مانوستاراس میدان پر10 وکٹ حاصل کرنے والے صرف تیسرے ہندوستانی گیند بازبن گئے ہیں۔ وہ اس میدان پر10 وکٹ حاصل کرنے والے بائیں ہاتھ کے صرف دوسرے غیرملکی گیند بازہیں۔ ایسا کرنے والے پہلے بائیں ہاتھ کے غیرملکی گیند بازمچیل اسٹارک تھے، جنہوں نے 2016 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 11 وکٹ حاصل کئے تھے۔

پڈیکّل کی محنت بھی آئی کام

مانوستارنے میچ میں 10 وکٹ حاصل کئے، لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان فرق دیودت پڈیکّل کی اس سنچری نے پیدا کیا، جوہندوستان کی پہلی اننگ میں کیا، جوہندوستان کی پہلی اننگ میں آئی تھی۔ پڈیکّل نے اکیلے ہی 167 رنوں کی اننگ کھیلی اوردوسری اننگ میں بھی انہوں نے 44 رنوں کا تعاون دیا۔ اسی مقابلے میں رویندرجڈیجہ نے اپنے ٹسٹ کیریئرمیں 350 وکٹ پورے کرلئے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

5 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

6 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

7 hours ago