اسپورٹس

India vs South Africa ODI Series : بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ: ون ڈے سیریز کے پہلے ہی میچ میں ریکارڈ بنائیں گے روہت شرما-وراٹ کوہلی

نئی دہلی: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 30 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ سیریز کا پہلا مقابلہ رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی کرکٹ کے لیے تاریخی ثابت ہوگا، کیونکہ اسی کے ساتھ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی جوڑی ایک شاندار ریکارڈ اپنے نام کرے گی۔ اس مقابلے کے آغاز کے ساتھ ہی روہت شرما اور وراٹ کوہلی ایک ساتھ سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی بن جائیں گے۔ دونوں کھلاڑی فی الحال ایک ساتھ 391 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں اور جیسے ہی وہ رانچی میں میدان میں اتریں گے، وہ سچن تندولکر اور راہل دراوڑ کا ریکارڈ توڑ دیں گے، جنہوں نے ایک ساتھ 391 میچ کھیل رکھے تھے۔

دیگر بھارتی جوڑیاں اور اعداد و شمار
راہل دراوڑ اور سابق کپتان سورو گنگولی کی جوڑی 369 بین الاقوامی میچوں کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ سچن تندولکر اور انیل کمبلے نے ایک ساتھ 367 میچ کھیلے ہیں، جبکہ سچن تندولکر اور سورو گنگولی 341 مقابلوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ وراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجہ 309 میچوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

سیریز کا منظرنامہ
بھارت نے حال ہی میں ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں گنوائی ہے، جس کے بعد ٹیم انڈیا محدود اوورز کی سیریز جیت کر اس شکست کا بدلہ لینا چاہے گی۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق یہ سیریز ورلڈ کپ بعد کے دور میں ٹیم کے توازن اور کمبینیشن کو مضبوط کرنے کا بھی اہم موقع ہوگی۔ سیریز کا دوسرا میچ 3 دسمبر کو رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 دسمبر کو وشاکھاپٹنم کے راج شیکھر ریڈی اے سی اے وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

بھارت-جنوبی افریقہ ون ڈے تاریخ
سال 1991 سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 94 ون ڈے میچ کھیلے گئے ہیں، جن میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ پروٹیز ٹیم نے 51 مقابلے جیتے جبکہ بھارت کو 30 میچوں میں کامیابی ملی۔ تین میچ بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔ کرکٹ شائقین اس تاریخی موقع اور دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کے لیے بے چینی سے منتظر ہیں، جبکہ سب کی نگاہیں روہت-کوہلی کی ریکارڈ ساز شراکت پر مرکوز ہوں گی۔

 

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago