ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان اورپاکستان کے درمیان 9 جون کو مقابلہ ہونا ہے۔ اس میچ سے پہلے ہی سب سے بڑا موضوع نیویارک کی پچ بن گئی ہے۔ خبریں ہیں کہ جس 22 گز کی پٹی پر ہندوستان-پاکستان میچ ہونے والا ہے، اس سے کھلاڑی خوش نہیں ہیں۔ ٹیم انڈیا نے تو نجی طور پر اس پچ کی شکایت بھی درج کرا دی ہے۔ اب ایک رپورٹ کے مطابق، آئی سی سی نے ہندوستان-پاکستان میچ کی پچ بدلنے کا بڑا فیصلہ لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ہندوستان-پاکستان کا میچ اسی پچ پرہونا تھا، جس میں آئرلینڈ سے مقابلہ ہوا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اور اس کی اصل وجہ پچ کا برتاؤ ہے۔
نیویارک کی پچ پرکیا ہوا؟
ہندوستان-آئرلینڈ کا مقابلہ جس پچ پرہوا، اس میں زیادہ رفتار اور اچھال تھا۔ کئی کھلاڑیوں کو جسم پر گیند لگی۔ کپتان روہت شرما کو تو ریٹائرڈ ہرٹ ہی ہونا پڑا۔ وہیں رشبھ پنت کی کوہنی میں بھی گیند لگی۔ آئرش کھلاڑیوں نے بھی جسم پرگیند جھیلی۔ کل ملاکر یہ پچ کھلاڑیوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کررہا تھا۔ بس یہی وجہ ہے کہ اس پچ پراب ہندوستان-پاکستان کا میچ نہیں ہوگا۔
ایڈیلیڈ میں بنی ہیں پچ
نیویارک میں استعمال ہو رہی پچ ایڈیلیڈ میں بنائی گئی ہیں۔ نیویارک میں ڈراپ ان پچ کا استعمال ہو رہا ہے، جسے ایڈیلیڈ میں بناکر فلوریڈا لایا گیا اور پھر اسے نیویارک میں لگایا گیا۔ ایسی چار پچ ہیں جو نیویارک میں انسٹال کی گئی ہیں۔ بڑی بات یہ ہے کہ نیویارک میں کھیلے گئے سبھی مقابلے لو اسکورنگ ہوئے ہیں۔ ہندوستان-بنگلہ دیش کے وارم اپ میچ میں ضرور ٹیم انڈیا نے بڑا اسکور بنایا، لیکن اس میں بھی پچ کا برتاؤ عجیب تھا۔ اس کے بعد سری لنکا کی ٹیم نیویارک میں صرف 77 رنوں پرسمٹ گئی۔ جنوبی افریقہ کو بھی یہ ہدف حاصل کرنے میں کافی پریشانی ہو رہی تھی۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…