بھارت ایکسپریس۔
Emerging Asia Cup 2023: آئندہ ماہ میں ایشیا کپ کا آغاز ہونے والا ہے۔ اس ٹورنا منٹ میں ہندوستان اورپاکستان کے درمیان شاندارمقابلے دیکھنے کو ملیں گے، لیکن اس سے پہلے ہندوستان-اے اور پاکستان-اے کرکٹ ٹیم کے درمیان ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کا فائنل مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا نے یش دھل کی کپتانی میں بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ یقینی کرلی ہے۔ ہندوستان-اے اور پاکستان-اے ٹیم کا یہ خطابی جنگ 23 جولائی یعنی کل ہفتہ کے روز سری لنکا کے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کا یہ مقابلہ ہندوستانی وقت کے مطابق 2 بجے سے شروع ہوگا۔
پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرایا تھا
آپ کو بتادیں کہ کل ہفتہ کے روز ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 لکا فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ہندوستان-اے اور پاکستان-اے کی ٹیم کے درمیان کولمبو میں ہوگا۔ وہیں، فائنل میں پہنچنے سے پہلے پاکستان-اے نے سری لنکا-اے کو پہلے سیمی فائنل میں ہرا دیا تھا۔ پاکستان-اے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کل 50 اوور میں 322 رنوں کا ہدف سری لنکا-اے کو دیا تھا۔ وہیں، اس ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا-اے کی ٹیم 45.4 اوور میں ہی سمٹ گئی اور صرف 262 رن ہی بناسکی۔ اس طرح سے پاکستان-اے کی ٹیم کپتان محمد حارث کی قیادت میں فائنل میں پہنچ گئی۔
ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دی
وہیں، ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کے فائنل سے پہلے سیمی فائنل کا دوسرا مقابلہ ہندوستان-اے اور بنگلہ دیش-اے کی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.1 اوور میں 211 رن بنایا۔ اس کے جواب میں کھیلنے آئی بنگلہ دیش کی ٹیم نے 34.2 اوور میں صروف 160 رن ہی بناسکی۔ ہندوستان اے نے اس مقابلے کو بنگلہ دیش-اے کی ٹیم سے 51 رنوں سے جیت لیا اور فائنل میں انٹری کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023: ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے احمدآباد کے اسپتالوں میں بیڈ بک کر رہے ہیں کرکٹ فینس، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش
اب ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 فائنل کا بڑا مقابلہ ہندوستان-اے اور پاکستان-اے کے درمیان 23 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق میچ کی شروعات 2 بجے سے ہوگی۔ اس مقابلے کو آپ اسٹاراسپورٹس 1ہندی پر دیکھ سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…