بھارت ایکسپریس-
Haris Rauf On Virat Kohli T20 World Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ایونٹس میں اب تک کھیلے گئے بیشتر مقابلے بے حد ہی دلچسپ دیکھنے کو ملے ہیں۔ اسی میں ایک میچ سال 2022 میں کھیلے گئے ٹی-20 عالمی کپ کے دوران دیکھنے کو ملا تھا۔ میلبورن کے میدان پر ہوئے اس مقابلے میں مسلسل اتار چڑھاو والی صورتحال دیکھنے کو ملی، لیکن آخر میں ہندوستانی ٹیم نے وراٹ کوہلی کے بہترین 82 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کی بدولت ایک تاریخی جیت حاصل کی تھی۔ اب ان کی اس اننگ سے متعلق اس میچ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ رہنے والے تیز گیند باز حارث روف نے بڑا بیان دیا ہے۔
اس مقابلے میں ایک وقت پاکستانی ٹیم ایک وقت اپنی پکڑ کو کافی زیادہ مضبوط کرچکی تھی۔ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو آخری 18 گیندوں میں 48 رنوں کی ضرورت تھی، جو حالات کو دیکھتے ہوئے کافی مشکل دکھائی دے رہے تھے، لیکن وراٹ کوہلی نے اکیلے دم پر اس میچ میں ٹیم انڈیا کو جیت دلاکر واپس لوٹے۔
حارث روف نے جیو سپرکو اس میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مقابلے میں ہندوستان سے کافی زیادہ آگے چل رہا تھا، لیکن جب 18 گیندوں میں 48 رن چاہئے تھے اور وہاں سے وراٹ کوہلی نے جس طرح سے کھیلا، اس میں جیت کا پورا سہرا انہیں دیا جانا چاہئے۔
ورلڈ کپ 2023 میں ہوگا ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ
ورلڈ کپ 2023 کا ہندوستان کی میزبانی میں 5 اکتوبرکو آغاز ہوگا۔ اس بار 10 ٹیمیں میگا ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں اور راونڈ رابن فارمیٹ میں ٹورنا منٹ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا انتظار ابھی سے کرکٹ مداح کافی بے صبری کے ساتھ کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس-
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…