رائے پور: ایشان کشن اور کپتان سوریہ کمار یادو کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی20 میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی مضبوط برتری حاصل کر لی ہے۔ رائے پور کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ شائقین کے لیے زبردست سنسنی سے بھرپور رہا، جہاں رنز کی بارش دیکھنے کو ملی۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کو ڈیون کانوے اور ٹِم سیفرٹ نے تیز شروعات دلائی۔ دونوں نے محض 3.2 اوورز میں 43 رنز جوڑے۔ کانوے 9 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سیفرٹ نے 13 گیندوں میں 24 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
ابتدائی دو وکٹ جلد گرنے کے بعد رچن رویندر اور گلین فلپس نے تیسری وکٹ کے لیے اہم شراکت قائم کی۔ دونوں نے 27 گیندوں میں 55 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 98 تک پہنچایا۔ رچن رویندر نے 26 گیندوں میں 44 رنز بنائے، جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، جبکہ فلپس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان مچل سینٹنر نے ذمہ داری سنبھالی اور آخر تک ڈٹے رہے۔ انہوں نے 27 گیندوں میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 47 رنز بنائے اور ٹیم کو 200 کے پار پہنچایا۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 2 وکٹ حاصل کیے، جبکہ ہرشت رانا، ورون چکرورتی اور شیوَم دوبے کو ایک ایک کامیابی ملی۔
209 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور محض 6 رنز پر سنجو سیمسن (6) اور ابھیشیک شرما (0) پویلین لوٹ گئے۔ تاہم اس کے بعد ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو نے میچ کا رخ بدل دیا۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لیے 48 گیندوں میں 122 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔
ایشان کشن نے 32 گیندوں میں 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سوریہ کمار یادو نے شیوَم دوبے کے ساتھ ناقابلِ شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو آسان جیت دلائی۔ سوریہ 37 گیندوں پر 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جس میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے، جبکہ دوبے نے 18 گیندوں میں 36 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری، جیکب ڈفی اور ایش سوڈھی کو ایک ایک وکٹ ملی۔
بھارت ایکسپریس اردو
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں…
پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے…
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…
متوفی دلجیت پیشے سے ڈرائیور تھا اور رگھوبیر نگر کا رہنے والا تھا۔ ذرائع کے…
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…