اسپورٹس

India Beat New Zealand By 48 Runs: پہلا ٹی20: ابھیشیک شرما کی طوفانی بیٹنگ، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-1 کی برتری

ناگپور: بھارتی کرکٹ ٹیم نے ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی۔ میچ کے ہیرو نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما رہے، جنہوں نے دھواں دار بیٹنگ سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہی اور محض 27 رنز پر اس کے دو وکٹ گر گئے۔ اس نازک مرحلے پر ابھیشیک شرما نے کپتان سوریہ کمار یادو کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کے لیے 47 گیندوں میں 99 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

سوریہ کمار یادو نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے، جبکہ ابھیشیک شرما نے صرف 35 گیندوں میں 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی بدولت 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ ان کی اس اننگز نے بھارتی اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ آخری اوورز میں ہاردک پانڈیا نے 25 رنز کا تعاون کیا، جبکہ رنکو سنگھ نے شاندار فنشنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 44 رنز بنائے، جن میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور کائل جیمیسن نے دو، دو وکٹ حاصل کیں۔

239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ دوسری ہی گیند پر ڈیون کانوے بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے اور جلد ہی رچن رویندرا بھی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کیوی ٹیم نے 52 رنز تک تین وکٹ گنوا دی تھیں۔

اس کے بعد گلین فلپس نے ٹم رابنسن کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت کی۔ رابنسن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعد میں فلپس نے مارک چیپ مین کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 79 رنز جوڑ کر ٹیم کو مقابلے میں لانے کی کوشش کی۔ فلپس نے 40 گیندوں میں 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ چیپ مین نے 39 رنز بنائے۔ اس کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 190 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور شِوم دوبے نے دو، دو وکٹ حاصل کیے، جبکہ ارشدیپ سنگھ، ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ لے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

11 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

11 hours ago