بھارت ایکسپریس۔
IND vs NEP Asia Cup 2023: ایشیاک پ 2023 کے ایک اہم مقابلے میں ہندوستان نے نیپال کو 10 وکٹ سے شکست دے کر سپر-4 میں داخلہ حاصل کرلیا، جہاں ایک بارپھر ٹیم انڈیا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے خلاف بارش کی وجہ سے پہلا مقابلہ منسوخ ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے لئے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ نیپال کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہیں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیپال کی ٹٰم 48.2 اووروں میں 230 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔
نیپال کے 231 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے 2.1 اووروں میں 17 رن بنالئے تھے، لیکن تبھی بارش آگئی۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ بارش ہندوستان کی امیدوں پر پانی پھیردے گی۔ حالانکہ میچ ہوا اور ڈکورتھ لوئس ضابطے کے تحت 23 اووروں میں ہندوستان کو جیت کے لئے 145 رنوں کا ہدف ملا۔
شبھمن گل اور روہت شرما کے درمیان سنچری کی شراکت
بارش کے خلل کے بعد کھیل کی شروعات ہونے پر روہت شرما اور شبھمن گل نے سنبھل کر کھیلنا اسٹارٹ کیا۔ اس کے بعد دونوں بلے بازوں نے اپنے شاٹس کھیلنے شروع کردیئے۔ 145 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے 10 اووروں میں بغیرکسی نقصان کے 64 رن بناکرمیچ پراپنی پکڑمضبوط بنالی تھی۔ اب دونوں بلے باز نیپال کے گیند بازوں پر حاوی ہوگئے تھے اور میدان کے چاروں طرف شاٹس کھیل کرتیزی سے رن بٹورنے لگے تھے۔ روہت شرما-شبھمن گل نے 13.4 اووروں میں 100 رنوں کی شراکت داری پوری کرکے نیپال کو میچ سے تقریباً باہر کردیا۔ کپتان روہت شرما نے ناٹ آوٹ 74 رن بنائے جبکہ شبھمن گل نے ناٹ آوٹ 67 رنوں کی اننگ کھیلی اور ہندوستان کو نیپال کے خلاف 10 وکٹ سے جیت دلائی۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…