لارڈس ٹسٹ کے شروع ہونے سے پہلے ہی اس کی 22 گزکی پٹی کافی سرخیوں میں ہے۔ ہرکسی کے دل میں یہی سوال ہے کہ لارڈس کی پچ کیسے ہوگی؟ ایجبسٹن میں ہار کے بعد ایسی خبر آئی کہ انگلینڈ لارڈس میں تیز اوراچھال بھری پچ بنانے والا ہے، جس پر گیند بازوں کو کافی مدد ہوگی۔ ٹیم انڈیا لارڈس پہنچی اور وہاں پچ بھی کافی ہری دکھائی دی۔ تاہم اب میچ سے ٹھیک پہلے پچ کی سمت اوررفتارپوری طرح بدل دی گئی ہے۔ لارڈس کی پچ کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جو سچ میں حیران کرنے والا ہے۔
لارڈس کی پچ میں کیا تبدیلی ہوئی؟
لارڈس کی پچ دودن پہلے ہری نظرآرہی تھی۔ اس پرکافی زیادہ گھاس تھی، لیکن اب اس پچ سے گھاس ہٹا دی گئی ہے۔ پچ دیکھ کرایسا لگ رہا ہے کہ یہاں جم کررن بننے والے ہیں اورصرف تیزگیند بازنہیں بلکہ اسپنروں کوبھی یہاں مدد ملے گی۔ ویسے انگلینڈ نے جس طرح سے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا تواسے دیکھ کرتو واضح ہوگیا تھا کہ پچ صرف تیزگیند بازوں کومدد نہیں دے گی۔ کیونکہ انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں شعیب بشیربھی شامل ہیں۔
توٹیم انڈیا کرے گی دوتبدیلی؟
لارڈس ٹسٹ میں ٹیم انڈیا میں صرف ایک ہی تبدیلی کی خبر سامنے آرہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، جسپریت بمراہ کو پرسدھ کرشنا کی جگہ موقع دیا جائے گا، لیکن جس طرح کی پچ لارڈس میں بنی ہے، اسے دیکھ کرایسا خدشہ ہے کہ ٹیم انڈیا کلدیپ یادوکوبھی پلیئنگ الیون میں شامل کرسکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہوتا ہے۔ ویسے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں لارڈس کی پچ پرتیزگیند بازوں کا جلوہ دکھائی دیا تھا۔ آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے درمیان ہوئے اس مقابلے میں 35 میں سے 30 وکٹ تیز گیند بازوں نے حاصل کئے تھے۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…