اسپورٹس

India vs Aus Women World Cup 2025 Semi Final: کتنے بجے شروع ہوگا بھارت-آسٹریلیا  عالمی کپ سیمی فائنل، موبائل اور ٹیلی ویژن پر کیسے دیکھیں؟ جانیئے لائیو نشریات کی تفصیل

خواتین ورلڈ کپ 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ نے جگہ بنا لی ہے۔ اب ان چاروں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے اور ان کی فاتح ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔سیمی فائنل نمبر دو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔ جانیے یہ میچ کب، کتنے بجے اور کہاں کھیلا جائے گا، اور اس کی لائیو نشریات کہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ بھارتی خواتین ٹیم گروپ مرحلے میں آسٹریلیا سے ہار گئی تھی، مگر ہرمن پریت کور کی قیادت میں ٹیم سیمی فائنل میں بڑا اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک طرف آسٹریلیا ہے، جس نے اب تک سات ورلڈ کپ جیتے ہیں، وہیں بھارت اپنی پہلی ٹرافی کی تلاش میں ہے۔ بھارت آخری بار 2017 میں فائنل تک پہنچا تھا، اور اُس وقت سیمی فائنل میں اس نے آسٹریلیا کو ہی شکست دی تھی۔ اُس میچ میں ہرمن پریت کور نے ناقابلِ شکست 171 رنز بنائے تھے۔

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا خواتین سیمی فائنل کب ہے؟

خواتین ورلڈ کپ 2025 کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جمعرات، 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

میچ کہاں کھیلا جائے گا؟

یہ مقابلہ ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں ہوگا۔

میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟

میچ دوپہر 3 بجے (بھارتی وقت کے مطابق) شروع ہوگا، جبکہ ٹاس 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

میچ کی لائیو نشریات کہاں دیکھیں؟

خواتین ورلڈ کپ 2025 کا براہِ راست نشریات اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر کی جائے گی۔ بھارتی خواتین بمقابلہ آسٹریلیا خواتین سیمی فائنل کو اسٹار اسپورٹس چینلز پر دیکھا جا سکتا ہے۔

لائیو اسٹریمنگ کس ایپ پر ہوگی؟

بھارتی خواتین بمقابلہ آسٹریلیا ئی خواتین سیمی فائنل میچ کی لائیو اسٹریمنگ جیو ہوسٹار ایپ اور اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Bihar politics: اپنی پارٹی بنائیں گے اننت سنگھ، جے ڈی یو سے 6 سال کے لیے نکالے جانے کے بعد بڑا اعلان، بہار کی سیاست میں ہلچل

پورے تنازع کی شروعات قانون ساز کونسل کے انتخابات کے دوران ہوئی۔ اننت سنگھ نے…

24 seconds ago

Strong Earthquake hits Japan: جاپان کے بونین جزائر میں 6.3 شدت کا زلزلہ، زمین کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھا علاقہ

جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک وانواتو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس…

1 hour ago

PM Modi to visit Varanasi: سکھوئی، رافیل اور تیجس… آسمان میں نظر آئے گا ہندوستان کا دم، وزیر اعظم مودی کا دورۂ وارانسی

وارانسی میں پروگرام مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم پولیس لائن سے بابَت پور ہوائی…

2 hours ago