اسپورٹس

IND vs AFG 1st T20I: پہلے ٹی-20 میں ہندوستان نے افغانستان کو 6 وکٹ سے روندا، شیوم دوبے کی شاندار کارکردگی

IND vs AFG 1st T20I: ہندوستانی ٹیم نے موہالی میں کھیلے گئے پہلے ٹی-20 میں افغانستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ ٹیم انڈیا نے 159 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 17.3 اوور میں جیت درج کی۔ ہندوستان کے لئے شیوم دوبے نے 40 گیندوں میں 5 چوکے اور 02 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 60 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ جتیش شرما 31 رن اسکور کئے۔ اس دوران افغانستان کے لئے مجیب الرحمان نے سب سے زیادہ 2 وکٹ حاصل کئے۔

مقابلے میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے لئے افغانستان نے 20 اوور میں 5 وکٹ پر 158 رن بورڈ پرلگائے۔ ٹیم کے لئے محمد نبی نے 42 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی، جسم یں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل رہے۔ لیکن محمد نبی کی یہ اننگ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکی۔

اس طرح ہندوستان نے حاصل کی جیت

159 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات بڑی ہی خراب ہوئی۔ اننگ کے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر کپتان روہت شرما بغیرکھاتہ کھولے رن آوٹ ہوگئے۔ اوپننگ پارٹنر شبھمن گل سے ٹھیک تال میل نہ بٹھا پانے کے سبب روہت شرما رن آوٹ ہوئے۔ پھر دوسرے وکٹ کے لئے شبھمن گل نے تلک ورما کے ساتھ مل کر 28 رنوں کی شراکت کی، لیکن شبھمن گل بھی کریز پر زیادہ وقت نہیں گزارسکے اور چوتھے اوور میں مجیب الرحمان کا شکار ہوئے۔ پھرتیسرے وکٹ کے لئے تلک ورما اور شیوم دوبے نے 29 گیندوں پر 44 رنوں کی شراکت کی، جو 9 ویں اوور میں تلک ورما کے وکٹ سے ختم ہوئی۔ تلک ورما نے 22 گیندوں میں 2 چوکے اورایک چھکے کی مدد سے 26 رن اسکورکئے۔

افغانستان کے لئے محمد نبی کی شاندارکارکردگی

افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں 5 وکٹ کے نقصان کے ساتھ 158 رن بنائے۔ اس دوران محمد نبی نے 27 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 42 رن بنائے۔ انہوں نے تین چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ عظمت اللہ نے 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 29 رن بنائے۔ اس دوران ہندوستان کے لئے شاندارگیند بازی کرتے ہوئے اکشرپٹیل نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے 4 اووروں میں 23 رن دیئے۔ مکیش کمار نے 4 اووروں میں 33 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ وہیں شیوم دوبے کو بھی ایک کامیابی ہاتھ لگی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

1 hour ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

1 hour ago