اسپورٹس

India-Sri Lanka Test Series: بھارت-سری لنکا ٹیسٹ سیریز، وراٹ کوہلی کے نام ہے یہ  ریکارڈ، جے سوریا اور سہواگ دوسرے اور تیسرے نمبر پر

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا میں موجود ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 اگست سے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 23 اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں ہمیشہ بلے بازوں کی کارکردگی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کسی ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سابق بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کے نام ہے۔وراٹ کوہلی نے 2017-18 میں بھارت میں سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی پانچ اننگز میں تین سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 610 رنز بنائے تھے۔ اس دوران کوہلی کی اوسط 152.50 رہی، جبکہ ان کا سب سے بڑا اسکور 243 رنز تھا۔ یہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کسی ایک ٹیسٹ سیریز میں کسی بھی بلے باز کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

سناتھ جے سوریا دوسرے نمبر پر

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں سری لنکا کے سابق اوپنر سناتھ جے سوریا دوسرے نمبر پر ہیں۔ جے سوریا نے 1997 میں سری لنکا میں بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تین اننگز میں دو سنچریوں کی مدد سے 571 رنز بنائے تھے۔اس سیریز میں جے سوریا کی بیٹنگ اوسط 190.33 رہی تھی۔ انہوں نے ایک یادگار ٹرپل سنچری بھی اسکور کی تھی۔ جے سوریا نے 340 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔

ویرندر سہواگ تیسرے مقام پر

اس فہرست میں بھارت کے سابق دھماکہ خیز اوپنر ویرندر سہواگ تیسرے نمبر پر ہیں۔ سہواگ نے 2009-10 میں بھارت میں سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی چار اننگز میں دو سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 491 رنز بنائے تھے۔ ان کی اوسط 122.75 رہی تھی۔سہواگ اس سیریز کے دوران ٹرپل سنچری سے صرف چند رنز دور رہ گئے تھے۔ ان کا سب سے بڑا اسکور 293 رنز تھا۔ اگر وہ اس اننگز کو ٹرپل سنچری میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری ٹرپل سنچری ہوتی۔

موجودہ سیریز میں ان بلے بازوں پر نظریں

موجودہ بھارت-سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی جانب سے شبھمن گل، کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال کی کارکردگی پر خصوصی نظر رہے گی۔ تینوں بلے باز سری لنکن حالات میں اپنی تکنیک اور مستقل مزاجی کا امتحان دیں گے۔دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم کو لہیرو اودارا، کامندو مینڈس، کپتان دھننجایا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس سے بڑی اننگز کی امید ہوگی۔ یہ بلے باز بھارتی فاسٹ اور اسپن گیند بازوں کے لیے سخت چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں۔ سیریز میں ایک طرف جہاں وراٹ کوہلی کا تاریخی ریکارڈ توجہ کا مرکز ہوگا، وہیں دونوں ٹیموں کے موجودہ بلے بازوں کے پاس بھی نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

2 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago