اسپورٹس

Asia Cup 2025: ’’ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان سے میچ نہیں کھیلنا چاہئے…‘‘، کانگریس کی مرکزی حکومت سے اپیل

نئی دہلی: کانگریس کی ترجمان شمع محمد نے ایشیا کپ میں بھارت-پاکستان کرکٹ میچ پر اعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ “خون اور پانی ساتھ ساتھ نہیں بہہ سکتے۔“ اگر ایسا ہے تو پھر ہم پاکستان کے ساتھ کرکٹ کیسے کھیل سکتے ہیں؟ یہ غلط ہے۔ جمعرات کو آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ سے پہلے، انہوں نے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ جب کرکٹ کی بات آتی ہے تو ہم سب کچھ کیسے بھول جاتے ہیں۔

’’اب بلڈ اور کرکٹ ایک ساتھ کیسے ہو رہے ہیں‘‘

کانگریس ترجمان نے پی ایم مودی کے اس بیان کا ذکر کیا ہے جس میں پی ایم نے کہا تھا کہ آپریشن سندور چل رہا ہے۔ جب آپریشن ہو رہا ہے تو ہم پاکستان سے میچ کیسے کھیل سکتے ہیں۔ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا ہے کہ پانی اور خون ساتھ نہیں بہہ سکتے۔ اب بلڈ اور کرکٹ ایک ساتھ کیسے ہو رہے ہیں؟

’’کیسے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں‘‘

پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے شمع محمد نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے دہشت گردوں نے ہمارے بے گناہ لوگوں کو مارا ہے۔ اہل وطن ابھی تک اس واقعہ کو نہیں بھولے۔ لوگ اب بھی ناراض ہیں۔ پھر ہم کیسے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں؟

شمع نے تجارت پر پی ایم کے بیان کا دیا حوالہ 

تجارت پر پی ایم مودی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کوئی تجارت نہیں کریں گے۔ کوئی صنعت، فلم، کھیل نہیں ہوگا۔ اب کرکٹ کیسی ہو رہا ہے؟

شمع محمد نے اداکار دلجیت دوسانجھ کا کیا ذکر

پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ماہ قبل بھارت میں ان کی فلم پر پابندی کا مطالبہ تیز ہو گیا۔ سب نے کھل کر اس کی حمایت کی۔ لیکن، آج ایشیا کپ میں، جب بات کرکٹ کی آئی تو ہم کھیلنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں، کیوں؟

’’آئی سی سی چیئرمین کو صرف پیسہ کمانا ہے‘‘

شمع محمد نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی چیئرمین کو صرف پیسہ کمانا ہے۔ جب پیسے کی بات آتی ہے تو وہ ہمارے ملک کے لوگوں کو بھول جاتا ہے۔ وہ ہماری فوج کو بھول جاتا ہے۔

اب بہت ہوا، ہمیں نہیں کھیلنا چاہئے: شمع محمد

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی اسے روکنا چاہئے۔ پاکستان کے ساتھ ہمیں ایشیا کپ میں میچ نہیں کھیلنا چاہئے۔ یہ غلط ہے اور سراسر غلط ہے۔ اب بہت ہوا، ہمیں نہیں کھیلنا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Strong Earthquake hits Japan: جاپان کے بونین جزائر میں 6.3 شدت کا زلزلہ، زمین کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھا علاقہ

جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک وانواتو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس…

56 minutes ago

PM Modi to visit Varanasi: سکھوئی، رافیل اور تیجس… آسمان میں نظر آئے گا ہندوستان کا دم، وزیر اعظم مودی کا دورۂ وارانسی

وارانسی میں پروگرام مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم پولیس لائن سے بابَت پور ہوائی…

2 hours ago

Delhi-NCR, Air Pollution: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد بڑھی ٹھنڈ، کیا زہریلی ہوا سے بھی ملے گی راحت؟

دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح بھی تشویش بڑھا رہی ہے۔ 25 اکتوبر کو دستیاب…

3 hours ago