اسپورٹس

Indian Football Team: متنازعہ گول سے ٹیم انڈیا کو قطر کے ہاتھوں ملی شکست، ہندوستانی ٹیم کا خواب ہواچکنا چور

ہندوستانی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ کوالیفائر میں ہار گئی ہے۔ دراصل منگل کی رات ایک متنازعہ گول کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو قطر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس انتہائی دلچسپ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو قطر کے ہاتھوں 2-1 سے شکست ہوئی۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ بھارت خراب ریفرینگ کی وجہ سے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں نہیں پہنچ سکا۔ اس طرح سے ٹیم انڈیا تاریخ بنانے سے چوک گئی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے لالیانوالا چانگٹے نے 37ویں منٹ میں گول کیا۔ اس گول کی بدولت ٹیم انڈیا 1-0 سے آگے تھی، لیکن اسے خراب ریفرینگ کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

بھارت کے ساتھ سراسر بے ایمانی ہوئی!

دراصل قطر کے لیے آخری لمحات میں یوسف ایمن نے گول کر دیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ لائن سے باہر جاچکی تھی ،لیکن ریفری نے گول کو درست قرار دیا۔ اس طرح بھارت کے ساتھ بے ایمانی کی گئی۔ اس لیے ہندوستانی ٹیم تاریخ رقم کرنے سے محروم رہی۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا مداح مسلسل تبصروں کے ذریعے اپنی رائے دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی شائقین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا گیا، اگر ایسا نہ ہوتا تو ٹیم انڈیا تاریخ  رقم کرنے میں کامیاب ہوجاتی۔

اس متنازع گول کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  یہ سارا واقعہ 73ویں منٹ میں پیش آیا۔ اس طرح دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر ہوگئیں۔ لیکن متنازعہ فیصلے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی تال بگڑ گئی۔ یوں قطر نے 85ویں منٹ میں دوبارہ گول کیا۔ اس طرح قطر کی ٹیم 2-1 سے آگے ہوگئی۔ اس کے علاوہ قطر نے 2-1 سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ اسی دوران ایک اور میچ میں کویت نے افغانستان کو 1-0 سے شکست دی۔ اس طرح قطر کے علاوہ کویت کی ٹیم اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے، لیکن ہندوستانی ٹیم کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔

بھارت اایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 minute ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago