اسپورٹس

IND vs NZ: کیا روہت شرما کا آخری ون ڈے ہوگا؟ ریٹائرمنٹ پر یہ بحث کیوں شروع ہوئی؟

 روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ روہت کی قیادت میں ہندوستان نے آٹھ ماہ قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ-2024 کا خطاب جیتا تھا۔ اب ایک بار پھر امیدیں ہیں کہ روہت کی کپتانی میں ٹیم یہ خطاب جیتے گی، لیکن ساتھ ہی ان کی ریٹائرمنٹ کے چرچے بھی زوروں پر ہیں۔ اس معاملے پر ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے حقیقت بتا دی ہے۔

ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں

آسٹریلیا کے دورے پر ٹیسٹ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی خبریں مسلسل زیر بحث ہیں۔ اس دورے کے بعد بی سی سی آئی کی میٹنگ میں روہت نے کہا تھا کہ وہ مزید کچھ وقت ٹیم کے ساتھ رہیں گے، لیکن اس دوران بورڈ کو ان کا متبادل تلاش کرنا چاہیے۔ کرکٹ ماہرین کا خیال ہے کہ روہت چیمپئنز ٹرافی2025 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں، جس طرح انہوں نے ورلڈ کپ-2024 کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

شبمن گل کا بیان

دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے فائنل میچ سے قبل ہفتہ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں شبمن گل سے روہت کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔ اس پر گِل نے واضح کیا، ’’اب تک ہماری تمام بحثیں صرف میچ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مرکوز تھیں۔ روہت بھائی نے اس بارے میں ٹیم کے ساتھ یا میرے ساتھ بات نہیں کی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ ابھی اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔آج  کا میچ ختم ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ ٹیم میں اس موضوع پر ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

روہت کی بلے بازی فارم

روہت شرما اس وقت بلے سے کچھ خاموش دکھائی دے رہے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اب تک ان کے بلے سے ایک بھی نصف سنچری نہیں بن سکی ہے۔ پریس کانفرنس میں جب گل سے روہت اور ویرات کوہلی کی بیٹنگ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے دونوں کی تعریف کی۔ گل نے کہا، “یہ بہترین بیٹنگ لائن اپ ہے، جس کا میں حصہ رہا ہوں۔ روہت ون ڈے کرکٹ میں عظیم بلے باز ہیں اور وراٹ  یقینی طور پر ویرات ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

The street play ‘Athanni’ by the Pratidhvani Theatre Society: سنسکار بھارتی کے کلا سنکُل میں اسٹیج آرٹ سیمینار کا انعقاد، فن اور سماج کے درمیان مکالمے پر زور

سیمینار کی خاص کشش ’اٹھنی‘ نکڑ ناٹک کی پیش کش رہی، جسے پرتدھونی تھیٹر سوسائٹی…

23 minutes ago

تاجروں کی اپیل بے اثر، یکم نومبر کو ہی ہوگی رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی مہا ریلی، ملیکارجن کھڑگے نے کی یہ بڑی اپیل

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ صرف ووٹ بچانے کی لڑائی نہیں، بلکہ…

26 minutes ago

Judge’s son in a Mercedes released: جج صاحب کا مرسڈیز چلانے والا نابالغ بیٹا رہا، متوفی کے اہل خانہ نے پولیس پر اٹھائے سوال

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کیرالا ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ…

1 hour ago