احمدآباد: احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دیا ہے۔ اس میچ کے ہیرہ رہے روہت شرما نے شاندار نصف سنچری بنائی۔ وہیں شریس ایر نے بھی شاندار بلے بازی کرت ہوئے نصف سنچری بنائی۔ روہت شرما نے 63 گیندوں میں 6 چوکے اور 6 چھکے کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ جبکہ شریس ایر نے 62 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔
کلدیپ، جڈیجہ، سراج، بمراہ اور ہاردک کی مہلک باؤلنگ کے بعد روہت شرما کی طوفانی بلے بازی کی بدولت بھارت نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستان کو 117 گیند پہلے 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی لگاتار آٹھویں فتح ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کا بھارت کو ورلڈ کپ میں شکست دینے کا خواب ایک بار پھر پورا نہ ہو سکا۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے 192 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرنے والی بھارتی ٹیم کو شبمن گل اور روہت شرما نے طوفانی آغاز فراہم کیا۔ گل 11 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی نے انہیں پویلین بھیجا۔ اس کے بعد کنگ کوہلی اور روہت نے پاکستانی گیند بازوں کی پٹائی شروع کردی۔ تاہم کوہلی تین چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
گل اور کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی روہت نے اپنا جارحانہ رویہ جاری رکھا اور میدان کے چاروں طرف بڑے شاٹس کھیلے۔ اس دوران روہت نے ون ڈے میں 300 چھکے بھی مکمل کئے۔ تاہم بھارتی کپتان سنچری اسکور نہ کر سکے۔ شاہین آفریدی نے روہت کو 86 کے ذاتی اسکور پر پویلین بھیجا۔ اس دوران ہٹ مین نے 6 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ آخر میں شریس ایر 62 گیندوں میں 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ ایر نے اپنی نصف سنچری اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ ان کے ساتھ کے ایل راہل 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ٹیم انڈیا کی جیت پر مبارکباد اور آئندہ میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
اس سے پہلے ہندوستانی گیند بازوں نے ایسی پچ پر کمال کیا جو بلے بازوں کے لیے مددگار ثابت ہوئی۔ جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادیو، ہاردک پانڈیا اور محمد سراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے۔
ہندوستانی گیند بازوں نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف پاکستان کو دو سو کا ہندسہ بھی نہیں چھونے دیا۔ اوپنرزامام الحق نے 36 رنز اور عبداللہ شفیق نے 20 بنائے۔ دونوں نے مل کر ٹیم کو انتہائی پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے تاہم دونوں اوپنرز سیٹ ہونے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ یہاں سے کپتان بابر اعظم (50) اور محمد رضوان (49) نے تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ بابر اعظم نے50 رنز اور محمد رضوان نے 49رنز بنائے۔ اس سے قبل بھارت نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…