دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹسٹ میں ٹیم انڈیا نے کیریبیائی گیند بازوں کی جم کرپٹائی کی۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ 518 رنوں کے ہمالیائی اسکورپراعلان کیا۔ یشسوی جیسوال نے 175 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ وہیں کپتان شبھمن گل 129 رنوں پرناٹ آؤٹ لوٹے۔ پہلے دن ٹیم انڈیا نے دووکٹ پر318 رن بنائے تھے۔ دوسرے دن یشسوی جیسوال ڈبل سنچری کی امید کے ساتھ اترے، لیکن وہ زیادہ دیرکریزپرنہیں ٹک سکے۔ جیسوال اپنی ڈبل سنچری سے محروم رہ گئے۔ وہ 258 گیندوں میں 22 چوکوں کی مدد سے 175 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ وہ رن آؤٹ ہوکرپویلین لوٹے۔
اس کے بعد کپتان شبھمن گل نے نتیش ریڈی کوپرموٹ کیا۔ ریڈی پانچ نمبرپراترے اورامید کے مطابق تیزی سے رن بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے اوردوچھکے لگائے۔ حالانکہ نتیش نصف سنچری نہیں لگا سکے۔ نتیش ریڈی 54 گیندوں میں 43 رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ انہیں جومیل واریکن نے آؤٹ کیا۔ دوسرے اینڈ پرکپتان شبھمن گل رن بناتے رہے۔
شبھمن گل نے اپنی 10ویں ٹسٹ سنچری لگائی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی بڑے ریکارڈس بھی اپنے نام کرلئے۔ ریڈی کےآؤٹ ہونے کے بعد دھروجریل بلے بازی کرنے آئے۔ انہوں نے کپتان کا بخوبی ساتھ دیا۔ جریل 79 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 44 رنوں پرناٹ آؤٹ رہے۔ وہیں شبھمن گل 16 چوکوں اوردوچھکوں کی مدد سے 129 رنوں پرناٹ آؤٹ رہے۔ ٹی بریک سے ٹھیک پہلے ہندوستان نے 518 رنوں پراپنی اننگ ڈکلیئرکردی۔
ویسٹ انڈیزکے گیند بازوں کی جم کرپٹائی ہوئی۔ جیڈن سیلس نے 22 اوورمیں 88 رن دیئے۔ انہیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ اینڈرسن فلپ نے 17 اوورمیں 71 رن دیئے۔ انہیں بھی کوئی وکٹ نہیں ملا۔ جسٹن گریس بھی 58 رن دے کرخالی ہاتھ رہے۔ کھیری پیرے نے 120 رن لٹائے۔ کپتان روشٹن چیزکوایک وکٹ ملا، لیکن انہوں نے بھی 83 رن دیئے۔ جومول واریکن نے 98 رن دیئے اورتین وکٹ اپنے نام کئے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…