اسپورٹس

WCL 2024 Final: پاکستان کو شکست دے کر بھارت بنا چیمپئن، یوراج نے یونس خان کو دیا منہ توڑ جواب

برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے ٹائٹل اسٹیج پر یوراج سنگھ کی کپتانی میں ریٹائر ہونے والے بھارتی کرکٹرز کی پلٹن نے پاکستان کو ایسا سبق سکھا دیا ہے کہ اب وہ چاہ کر بھی اسے بھلا نہیں سکے گا۔ ہفتہ کے روز کھیلے گئے دلچسپ فائنل میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا۔

یووراج سنگھ کی قیادت میں ٹیم نے اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور پاکستان کے خلاف واپسی کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو اس کے ایک بیان کا منہ توڑ جواب دیا۔

درحقیقت، ڈبلیو سی ایل 2024 کے گروپ مرحلے میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹکر میں پاکستان نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس جیت کے بعد پاکستانی کپتان یونس خان خوشی میں حد سے زیادہ بول پڑے تھے۔

یونس خان نے کہا تھا کہ بھارت کو شکست دے کر بدلہ لیا۔ خان کے یہاں بدلہ لینے کا مطلب ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست سے جڑا تھا۔ گروپ مرحلے میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان کا حد سے زیادہ اعتماد ان پر حاوی دکھائی دے رہا تھا۔

خطابی مقابلے میں بھارت کو ہلکے میں لیتے ہوئے پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 156/6 رنز بنائے۔ کامران اکمل کے 19 گیندوں پر 24 رنز اور مقصود  کے 12 گیندوں پر 21 رنز کی بدولت پاکستان ٹیم کو مضبوط شروعات ملی لیکن مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی۔

شعیب ملک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 36 گیندوں پر 41 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ کپتان یونس خان کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 7 رنز بنا کر عرفان پٹھان کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد مصباح الحق 18 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، سہیل تنویر کے 9 گیندوں پر 19 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی شراکت نے پاکستان کو ایک اچھے اسکور تک پہنچا دیا۔

ہندوستانی گیند بازوں کی بات کریں تو انوریت سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ونے کمار، پون نیگی اور عرفان پٹھان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں، ہندوستانی چیمپئن نے رابن اتھپا کو 10 رنز کے اسکور پر جلد کھونے کے باوجود امباتی رائیڈو کی دھماکہ خیز 50 رنز کی اننگز سے جیت کی بنیاد رکھی۔

حالانکہ، پاکستان نے سریش رائنا کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد میچ میں واپسی کی۔ لیکن رائیڈو اور گورکیرت سنگھ مان کے 33 گیندوں پر 34 رنز کے مضبوط شراکت سے ہندوستان مقابلے میں بنا رہا۔ اس جوڑی کے بعد ہندوستان کی پوزیشن مضبوط رہی اور یوسف پٹھان نے 16 گیندوں میں 30 رنز بنائے۔ پٹھان آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد کریز پر موجود کپتان یووراج سنگھ ناٹ آؤٹ 15 اور عرفان پٹھان ناٹ آؤٹ 5 کے ساتھ ہندوستان نے 19.1 اوور میں 5 وکٹ پر 159 رنز بنا کر جیت حاصل کر لی۔

اپنی بھرپور کوششوں کے باوجود پاکستانی گیند باز بھارت کو ہدف کی جانب بڑھنے سے نہ روک سکے۔ عامر یامین نے 2، سہیل تنویر اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

20 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

32 minutes ago