بھارت ایکسپریس۔
WTC Final, IND vs AUS: شبھمن گل اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر آسٹریلیا کے خلاف عالمی ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کے بعد بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ عالمی ٹسٹ چمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا سے 209 رنوں سے ہارنے کے بعد روہت شرما اور ان کی پوری ٹیم پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذریعہ بھاری جرمانہ لگایا ہے۔ آئی سی سی نے پیر کے روز کہا کہ ہندوستانی ٹیم پر سست اوور رفتار کے لئے ڈبلیو ٹی سی فائنل میچ فیس کا پورا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ روہت اینڈ کمپنی کو ہدف سے پانچ اوور کم ہونے کا قصور وار پائے جانے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ آسٹریلیا کو بھی چاراوور کم ہونے کے سبب میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔
آسٹریلیا نے بھی کی سست رفتار گیند بازی
ہندوستان کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو بھی سست اوور رفتار کے لئے جرمانہ لگایا گیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم مقررہ وقت میں 4 اوور کم گیند بازی کی تھی۔ اس کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کا 80 فیصد میچ فیس کاٹ لیا گیا ہے۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما اور آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس نے اپنی رفتارمان لی۔ اس کی وجہ سے کوئی سماعت ہیں ہوئی۔
شبھمن گل کو ملی بڑی سزا
شبھمن گل کی پوری میچ فیس کاٹ لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 15 فیصد جرمانے کے طور پر مزید دینے ہوں گے۔ مطلب اس نوجوان ہندوستانی سلامی بلے باز پر کل ملاکر میچ فیس کا 115 فیصد جرمانہ لگا ہے۔ اس کی وجہ ہے آئی سی سی سے جھگڑا کرنا۔ دراصل، عالمی ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کی دوسری اننگ میں شبھمن گل کے متنازعہ وکٹ پر خوب بحث ہوئی۔ وہیں شبھمن گل نے امپائرکے فیصلے کو ٹارگیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ کیا تھا، جس کے لئے ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023 Schedule: ہندوستان-پاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو میچ، دیکھیں عالمی کپ 2023 کا کیا ہوسکتا ہے پورا شیڈول؟
ٹیم انڈیا کو ملی ذلت آمیز شکست
ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں انڈین کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم آسٹریلیا نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو وقفے وقفے سے پویلین پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں ٹیم آسٹریلیا نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اس تاریخی میچ میں ہندوستانی ٹیم کو میچ کی چوتھی اننگز میں جیت کے لیے 444 رنوں کا ہدف ملا، لیکن ٹیم انڈیا کھیل کے 5ویں دن 234 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اس اننگز میں نیتھن لیون نے 4 جبکہ سکاٹ بولانڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…