اسپورٹس

IND vs SA: کیا سنجو سیمسن جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہندوستانی پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے؟ جانیں کیا ہوگی ٹیم کی حکمت عملی

IND vs SA: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب ہندوستانی ٹیم ون ڈے سیریز میں بھی جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرنے جا رہی ہے۔ ون ڈے سیریز میں انڈین پلیئنگ الیون کا کیا ہوگا اس حوالے سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ رتوراج گائیکواڑ اور سائی سدرشن کو ون ڈے میں اوپننگ کی ذمہ داری مل سکتی ہے، جب کہ مڈل آرڈر میں تلک ورما، شریئس ائیر، کے ایل راہل اور سنجو سیمسن کو ذمہ داری مل سکتی ہے۔ اس لیے رنکو سنگھ ایک فنشر کے طور پر پلیئنگ الیون میں کھیل سکتے ہیں۔ اکشر پٹیل جہاں آل راؤنڈر کی ذمہ داری نبھا سکتے ہیں وہیں کلدیپ بھی پلیئنگ الیون میں کھیل سکتے ہیں۔ ارشدیپ سنگھ، مکیش کمار اور آویش خان کو انڈین الیون میں تیز گیند باز کے طور پر موقع مل سکتا ہے۔

ساتھ ہی، ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ یہ کھلاڑی جنوبی افریقہ کے اٹیک کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، جو کگیسو رباڑا اور اینریک نورکھیا کی غیر موجودگی کی وجہ سے کمزور ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین تیز گیند بازوں جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج کے بغیر ہندوستان بھی اس سیریز میں داخل ہوگا۔بمراہ اور سراج ٹیسٹ سیریز میں کھیلیں گے لیکن شامی کو بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کی میڈیکل ٹیم کی جانب  سے فٹنس کئے حوالے سے منظوری نہیں ملی ہے۔

جمعرات کو تیسرے T20 میچ میں جوہانسبرگ کی پچ اسپنرز کی مدد کر رہی تھی اور اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو ہندوستان کلدیپ یادو، اکشر پٹیل اور یوزویدر چہل کی شکل میں تین اسپنروں کے ساتھ جا سکتا ہے۔ بھارت واشنگٹن سندر کو بھی موقع دے سکتا ہے جو ٹاپ آرڈر میں بلے باز کا کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔ چہل کو موقع ملا تو وہ سلیکٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس 33 سالہ لیگ اسپنر کو ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Hardik Pandya in place of Rohit Sharma: شائقین ناراض، ڈی ویلیئرز ممبئی انڈینز کے مداحوں کا منفی ردعمل دیکھ کر حیران ہیں

پہلے ون ڈے کے لیے انڈین ممکنہ الیون

سائی سدرشن، رتوراج گائیکواڑ، تلک ورما، شریئس ائیر، کے ایل راہل (کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر بلے باز)، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل/واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو/یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، آویش خان، مکیش کمار۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

4 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

41 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 hour ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

5 hours ago