اسپورٹس

IND vs BAN: فائنل سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف شکست پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کیا کہا؟

IND vs BAN: ایشیا کپ کے سپر 4 راؤنڈ کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ اس شکست نے ہندوستانی بلے بازی پر کئی سوال کھڑے کر دیئے۔ دراصل ایشیا کپ کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جانا ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا۔ لیکن بنگلہ دیش کے خلاف شکست نے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ وہیں اس شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کیا کہا؟ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد روہت شرما نے کیا کہا؟

روہت شرما نے کہا کہ ہم سری لنکا کے خلاف فائنل میچ سے قبل اپنے کچھ کھلاڑیوں کو وقت دینا چاہتے تھے۔ تاہم ہم اس میچ سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔ اس میچ میں ہم نے ان کھلاڑیوں کو آزمایا جو شاید ورلڈ کپ میں کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکشر پٹیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ پیش کیا۔ تاہم وہ گیم ختم کرنے میں ناکام رہے۔ لیکن انہوں نے دکھایا کہ وہ بیٹنگ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- India vs Bangladesh, Asia Cup 2023: فائنل سے پہلے بنگلہ دیش کا الٹ پھیر، ہندوستان کو 6 رنوں سے دی شکست

بنگلہ دیشی گیند بازوں کو کریڈٹ ملنا چاہیے، روہت شرما

روہت شرما نے کہا کہ بنگلہ دیشی گیند بازوں کو کریڈٹ ملنا چاہیے۔ تاہم شبمن گل کی سنچری شاندار رہی۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ شبمن گل کو اپنی تال مل گئی ہے۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس طرح بیٹنگ کرنا ہے… انہوں نے کہا کہ اگر آپ گزشتہ چند سالوں میں شبمن گل کی فارم کو دیکھیں تو انہوں نے خاص طور پر نئی گیند کے ساتھ قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ روہت شرما نے شبمن گل کی محنت کی تعریف کی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

5 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

6 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

6 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

7 hours ago