اسپورٹس

Inaugurating Cricket as An Olympic Sport: نیتا امبانی نے اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت پر کیا خوشی کا اظہار، آئی او سی ممبران کا ادا کیا شکریہ

Inaugurating Cricket As An Olympic Sport: ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے 2028 میں منعقد ہونے والے اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نیتا امبانی نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا، “ایک ہندوستانی، کرکٹ کے پرستار اور IOC کا رکن ہونے کے ناطے، میں بہت خوش ہوں کہ IOC کے اراکین نے ایل اے سمر اولمپک گیمز 2028 کے لیے کرکٹ کو اولمپک کھیل کے طور پر شامل کرنے کے لیے ووٹ دیا۔”

“دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کھیل”

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’کرکٹ دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کھیلوں میں سے ایک ہے۔ یہ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گیم ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک مذہب ہے۔ اس لیے مجھے خوشی ہے کہ یہ تاریخی قرارداد ہمارے ملک کے ممبئی میں منعقد ہونے والے 141ویں آئی او سی اجلاس میں منظور کی گئی۔

’’کرکٹ کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی مقبولیت کو ملے گا فروغ‘‘

نیتا امبانی نے کہا، “اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کی شمولیت سے نئے جغرافیائی علاقوں میں اولمپک تحریک کے لیے ایک اہم شراکت داری قائم ہوگی۔ اس کے ساتھ کرکٹ کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی مقبولیت کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں- IND vs PAK: انڈیا-پاکستان میچ سے قبل نریندر مودی اسٹیڈیم چھاؤنی میں تبدیل ،چھ ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ این ایس جی،آر اے ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات

آئی او سی اور ایل اے آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ – نیتا امبانی

نیتا امبانی نے کہا، “میں اس تاریخی فیصلے کی حمایت کرنے کے لیے آئی او سی اور ایل اے آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور مبارکباد دیتی ہوں۔ یہ واقعی بڑی خوشی اور مسرت کا دن ہے۔”

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

9 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

10 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

10 hours ago