بھارت ایکسپریس۔
ICC ODI World Cup 2023, India vs Pakistan: ہندوستان میں اس سال کے آخر میں ہونے والے آئی سی سی ونڈے عالمی کپ کا شیڈول 27 جون کو جاری کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ احمدآباد کے میدان پر مقابلہ کھیلنے پر اپنی رضا مندی دے دی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف اپنے میچ بنگلورو اور چنئی کے میدان پر کھیلے گی۔ بی سی سی آئی 27 جون کو ممبئی میں 11:30 پر ونڈے عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان کرے گی۔
آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے پاکستان کے دو میچوں کے مقام کو تبدیل کرنے کے مطالبہ کو مسترد کردیا۔ آئندہ عالمی کپ کا پہلا مقابلہ 5 اکتوبر کو کھیلا جاسکتا ہے۔ 27 جون سے ٹھیک 100 دنوں کا کاونٹ ڈاون اس میگا ٹورنا منٹ کے لئے شروع ہوجائے گا۔ بی سی سی آئی کے ایک افسر نے ان سائڈ اسپورٹ کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ 27 جون کو شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ اس سے متعلق آئی سی سی کا ایک ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔ پاکستان نے ڈرافٹ شیڈول کے مطابق اپنی رضامندی دے دی ہے۔
احمدآباد کے میدان پر ہوگا ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ
پاکستان نے پہلے ہندوستان کے خلاف احمدآباد کے میدان پر مقابلہ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے اس مقابلے کو چنئی، بنگلورو یا پھر کولکاتا میں شفٹ (منتقل) کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان نے مقابلے کے مقام کو تبدیل کرنے سے پیچھے سیاسی وجوہات کا حوالہ دیا تھا۔ حالانکہ پاکستان کی اس تجویز کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے مسترد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023: ”حکومت طے کرے گی ہندوستان جانا ہے یا نہیں“، پی سی کے اس بیان سے آیا نیا موڑ
اس مقابلے سے متعلق ایک افسر نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ احمدآباد کے میدان پر ہوگا۔ پاکستان نے میچ کا میدان (اسٹیڈیم) تبدیل کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ہم نے اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ یہ ٹورنا منٹ کے اہم مقابلوں میں سے ایک ہے اور آئی سی سی اسے پوری طرح سے اہم مان رہا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اس ٹورنا منٹ کا پہلا اورآخری مقابلہ کھیلا جاسکتا ہے۔ میگا ٹورنا منٹ کی شروعات 5 اکتوبرسے ہوسکتی ہے۔ وہیں خطابی مقابلہ 19 نومبر کوکھیلا جاسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…