اسپورٹس

ICC refused India VS Pakistan VS Bangladesh TRI Series: آئی سی سی نے پاکستان کی ٹرائی سیریز کے مطالبے کو مسترد کیا، پی سی بی کو ایک دن میں دوسرا جھٹکا

ICC Decision on India Pakistan Bangladesh Tri Series: پہلے بھارت کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی، پھرعجیب وغریب مطالبہ رکھنا۔ پاکستان خراب سیاست کرنے کی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کی لاہورمیں ہوئی حالیہ میٹنگ میں پاکستان اوربنگلہ دیش کی طرف سے ہندوستان کے ساتھ ٹرائی سیریزکھیلنے کا مطالبہ بھی رکھا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹرائی سیریز کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ سیریزدوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وہیں، پاکستان اوربنگلہ دیش، دونوں نے ہندوستان کے ساتھ ٹرائی سیریزکی بھی تجویزرکھی۔ آئی سی سی نے اس مطالبہ کونامنظورکردیا ہے۔ اس کا واضح طورپرکہنا ہے کہ دوطرفہ سیریزشروع کرنا یا بند کرنا اس کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا ہے۔

آئی سی سی نے بتائی بڑی وجہ

وہیں آئی سی سی نے ہندوستان بنام پاکستان بنام بنگلہ دیش ٹرائی سیریزشروع کرنے کی تجویزکومسترد کرنے کی بھی یہی وجہ بتائی ہے۔ آپ کوبتادیں کہ گزشتہ سال ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو وائٹ بال (سفید گیند) سیریزکے لئے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا، جسے کشیدہ ماحول کی وجہ سے 2026 کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ ٹیم انڈیا کے اس دورے پربھی بحران کے بادل منڈلانے رہے ہیں۔ یہ ایک ہی دن میں پاکستان کے لئے دوسرا جھٹکا ہے کیونکہ آئی سی سی اس کے مطالبات کومسترد کرچکا ہے۔

آئی سی سی پاکستان کے مطالبات نہیں تسلیم کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ اوربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کتنے مطالبات تسلیم کئے گئے، یہ واضح نہیں ہے، لیکن آئی سی سی ہندوستان کو شامل کرنے والی بائی لیٹرل اورٹرائی سیریزکی گارنٹی نہیں دے سکتی۔ یہ حقوق بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے پاس ہے، جوہندوستانی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے۔ دوسری جانب، ہندوستان اوربنگلہ دیش کو تو ستمبر میں سیریز کھیلنی ہے، جس کے لئے ٹیم انڈیا کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے، لیکن یہ سیریز بھی مشکل نظرآرہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

46 seconds ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

3 hours ago