اسپورٹس

ICC Men’s T20 World Cup: پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر حج کیلئے بلائے گی سعودی حکومت، مقابلے سے پہلے بابر اعظم نے بھی دیا بڑا بیان

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔سعودی سفیر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنئی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ ان شاء اللّٰہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائے گی۔سعودی سفیر نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی خوش حالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی۔

وہیں دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی سب سے بڑی خواہش بتا دی اور کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں تاہم ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ٹیم کو ایک ہو کر کھیلنا اور ہر ٹیم کو ہرانا ہوگا۔بابر اعظم نے کہا کہ امریکا میں کھیلنا ایک مختلف تجربہ ہوگا اور یہ ایک چیلنج ہوگا۔ ورلڈ کپ میں صرف بھارت کا نہیں بلکہ تمام میچ ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے پچھلے 2 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت قریب آکر نہ جیت پائے۔ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں اگر شاہین شاہ زخمی نہ ہوتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا، بحیثیت کپتان آئی سی سی ایونٹ نہ جیتنے کا افسوس ہے تاہم اس بار جیتنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔ گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

38 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago