اسپورٹس

World Test Championship Final Venue: آئی سی سی نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے شیڈول پرلگائی مہر، تاریخ اورمقام کا کیا اعلان

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2027 کے فائنل کی تاریخ اور مقام پر مہرلگ گئی ہے۔ فائنل مقابلہ آئندہ سال لندن واقع دی اوول میدان پرکھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے 2023 کا فائنل بھی اسی میدان پرکھیلا گیا تھا، جب آسٹریلیا نے خطاب اپنے نام کیا تھا۔ آئی سی سی نے تصدیق کرکے بتایا کہ ڈبلیو ٹی سی 27-2025 کا فائنل مقابلہ 9 جون سے 13 جون تک کھیلا جائے گا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کرکے بتایا تھا کہ اگلے تین ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل انگلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ اس کا مطلب 2027, 2029 اورپھر2031 کا فائنل بھی انگلینڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے تینوں فائنل میچوں کی میزبانی بھی انگلینڈ نے ہی کی تھی۔ دی اوول کے تاریخی میدان پرجب آخری بارورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلا گیا، تب آسٹریلیا اور ہندوستان کی ٹکرہوئی۔ آسٹریلیا نے اس مقابلے کو 209 رنوں کے بڑے فرق سے جیتا تھا۔ وہیں، ہندوستانی ٹیم 2021 کے بعد 2023 میں مسلسل دوسرا ڈبلیو ٹی سی فائنل ہاری تھی۔

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2027 کے فائنل میں کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ٹیبل کی بات کریں توآسٹریلیا بہت اچھے فرق سے ٹاپ پرقابض ہے اورامید کافی زیادہ ہے کہ کنگاروٹیم اپنا دوسرا ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈ بالترتیب دوسرے اورتیسرے مقام پرہیں اور وہ بھی فائنل میں پہنچنے کے لئے کافی اچھی پوزیشن میں نظرآرہی ہیں۔ ہندوستان، بنگلہ دیش اورپاکستان سمیت دیگرٹیموں کے لئے فائنل کی راہ تھوڑی مشکل لگ رہی ہے۔ خاص طورپر2021 اور2023 کا فائنل کھیلنے والی ٹیم انڈیا کے لئے صورتحال تشویشناک ہے، جسے فائنل کا ٹکٹ کٹانا ہے تواپنے آئندہ ٹسٹ مقابلوں میں ہارسے کم کچھ بھی منظورنہیں ہونا چاہئے۔ ہندوستان ابھی ٹیبل میں پانچویں مقام پرہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

20 minutes ago

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

3 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

3 hours ago