اسپورٹس

Harmanpreet Kaur And Yuvraj Singh To Be Honoured : ہرمن پریت کور اور یوراج سنگھ کو اعزاز، اس کرکٹ اسٹیڈیم میں بنے گا ان کے نام کا اسٹینڈ

پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے) نے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اور سابق اسٹار آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو بڑا اعزاز دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ موہالی کے ملان پور میں واقع مہاراجہ یادیویندر سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کے نام پر اسٹینڈ بنائے جائیں گے۔ پی سی اے نے یہ فیصلہ حال ہی میں خواتین ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کی تاریخی کامیابی کے بعد لیا ہے۔ پی سی اے کے قائم مقام سکریٹری سدھارتھ شرما نے آئی اے این ایس سے گفتگو میں تصدیق کی کہ 11 دسمبر کو بھارت اور جنوبی افریقہ کی مردوں کی ٹیم کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران ان اسٹینڈز کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہرمن پریت کور اور امن جوت کور کو اعزازی رقم بھی پیش کی جائے گی۔

شرما نے کہا کہ “یہ اعزاز ان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ جیتنے کے سلسلے میں دیا جا رہا ہے۔ اسٹیڈیم میں ان کے نام کا اسٹینڈ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ یہ ان کے عظیم کارنامے کے لئے ہماری طرف سے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو بار ورلڈ کپ جیتنے والے سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے نام پر بھی ایک اسٹینڈ تیار ہے، جس کا افتتاح اسی موقع پر کیا جائے گا۔

سدھارتھ شرما کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکیوں میں کرکٹ کے بڑھتے رجحان میں موجودہ خواتین کھلاڑیوں کا کردار اہم ہے۔ ان کے مطابق “ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا اور جیمیمہ روڈریگز جیسی کھلاڑیوں کو دیکھ کر نوجوان لڑکیاں اس کھیل کی طرف راغب ہو رہی ہیں۔ جب نئی نسل متاثر ہوگی، تب ہی خواتین کرکٹ ترقی کرے گی“۔

قابل ذکر ہے کہ ہرمن پریت کور کی کپتانی میں بھارت نے 2 نومبر 2025 کو نوی ممبئی میں کھیلے گئے خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی بار عالمی خطاب اپنے نام کیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوور میں سات وکٹ پر 298 رنز بنائے، جبکہ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 246 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ادھر، یوراج سنگھ نے بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2007 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2011 جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور ملک کی کرکٹ تاریخ میں ان کا نام سنہری الفاظ میں لکھا جاتا ہے۔ 11 دسمبر کو مذکورہ اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلا جائے گا، جس کے دوران ان نامور کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

7 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

8 hours ago