اسپورٹس

Hardik Pandya’s injury is being assessed: ورلڈ کپ مقابلے میں ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، ہاردک پانڈیا ہوئے زخمی،اسپتال میں داخل

کرکٹ ورلڈ کپ کے تاریخی مقابلے میں ٹیم انڈیا کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا آج کے مقابلے میں بولنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے ہیں ۔ جس کے بعد انہیں میدان چھوڑنا پڑا ہے۔ وہ اپنا اوور بھی مکمل نہیں  کر پائے تھے کہ انہیں اسپتال جانا پڑگیا ہے۔یہ میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں پونے میں آمنے سامنے ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ حالانکہ ہاردک پانڈیا کی عدم موجودگی سے آج کے مقابلے پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا البتہ اگر واپسی نہیں ہوتی ہے تو بڑا جھٹکا مانا جائے گا۔آج کے مقابلے میں ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کی اننگز کا نواں اوور پھینکنے آئے تھے۔ لیکن اس اوور میں وہ صرف 3 گیندیں کر سکے۔ اس کے بعد بھارتی آل راؤنڈر کو میدان چھوڑنا پڑا۔ ویراٹ کوہلی نے ہاردک پانڈیا کا اوور مکمل کیا۔

اس پورے معاملے میں ابھی تک ہندوستانی شائقین کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں آئی ہے۔ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو انجری کے بعد اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کا اسپتال میں اسکین کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہاردک پانڈیا آج دوبارہ میدان میں نظر نہیں آئیں گے۔ اسے بھارت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ہاردک پانڈیا اگلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے؟ اس سوال کا فی الحال جواب نہیں مل سکتا۔

وہیں، اگر ہم بھارت-بنگلہ دیش میچ کی بات کریں تو بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے باقاعدہ کپتان شکیب حسن اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ پہلے بیٹنگ کے لیے آنے والی بنگلہ دیش کا آغاز شاندار رہا۔ بنگلہ دیش کے اوپنرز تنجید حسن اور لٹن داس نے پہلی وکٹ کے لیے 14.4 اوورز میں 93 رنز جوڑے۔ اس کے بعد تنجید حسن 43 گیندوں پر 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کلدیپ یادو نے تنجید حسن کو اپنا شکار بنایا۔ تنجید حسن کی جگہ نظم الحسین شانتو بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اس وقت مشفق الرحمن اور توحید بلے بازی کررہے ہیں ۔ قریب 28 اوور میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 138 رنز بنالئے ہیں جبکہ چار وکٹ کا نقصان بھی ہوچکا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

3 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

4 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

5 hours ago