اسپورٹس

Bengaluru Stampede : حکومت اور آر سی بی پر 100 کروڑ کا مقدمہ ہونا چاہیے، ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر کا حادثہ پر پھوٹا غصہ

آئی پی ایل 2025 میں 18 سال میں پہلی بار ٹرافی جیتنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کا جشن اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گیا جب چناسوامی سٹیڈیم کے باہر منعقدہ وکٹری پریڈ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 شائقین ہلاک ہو گئے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد کرکٹ کی دنیا سے ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔ اس واقعے کے حوالے سے 1983 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن اور سابق بھارتی کرکٹر مدن لال نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آر سی بی اور ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔

مدن لال کا  پھوٹا غصہ کہی یہ  بات

مدن لال جو 1983 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے،  انہوں نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا، “یہ انتہائی تکلیف دہ اور شرمناک ہے کہ ایک طرف ا سٹیڈیم کے اندر جیت کی تقریبات جاری تھیں، وہیں باہر شائقین اپنی جانیں گنوا رہے تھے۔ لوگ اس واقعے اور وراٹ کوہلی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ میرا ماننا ہے کہ آر سی بی اور ریاستی حکومت کو اس حادثے کی ذمہ داری لینا چاہیے اورمرنے والوں کے  خاندان کو انصاف ملنا چاہئے، اگر ضرورت ہو،ان پر 100 کروڑ روپے تک کا مقدمہ چلنا چاہیے، بی سی سی آئی کو بھی اس حادثےکو مانے اور اس  حادثے کی ذمہ داری  بھی قبول کرنی چاہیے۔”

مدن لال کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور کئی یوزربھی اس مطالبے کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر واقعہ

آرسی بی کی آئی پی ایل 2025 کی جیت کے بعد بنگلورو میں ٹیم کے لیے ایک ویکٹری پریڈ اور مبارکبادی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ٹیم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین اسٹیڈیم کے باہر موجود تھے۔ اسٹیڈیم کے باہر شائقین کی بڑی بھیڑ نے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی ،جس کی وجہ سے پولیس کو ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ سیکورٹی اور ہجوم کے انتظام میں بڑی کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کا ہجوم بے قابو ہوگیا۔ حالات قابو سے باہر ہوئے تو بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔

آر سی بی نے غم کا اظہار کیا، معاوضے کا اعلان کیا

اس واقعے کے بعد آر سی بی نے ایک بیان جاری کیا اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ٹیم نے کہا، “پورا آر سی بی  خاندان بنگلورو میں تقریب کے دوران پیش آنے والے اس درد ناک واقعے سے بہت غمزدہ ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ہر مرنے والے کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کریں گے۔ اس کے ساتھ ہم  زخمی مداحوں کی مدد  کےلئے  آرسی بی کیئر نام سے ایک    ایک خصوصی فنڈ بھی شروع کیا ہے ،جس کا نام ہے ‘ہم اپنے حقیقی پرستاروں کی مدد کے لیے’ آر سی بی کے حقیقی پرستار ہیں۔ ان کے درد میں پوری ہمدردی کے ساتھ ان کے ساتھ۔” بی سی سی آئی نے غلطی مانی، کہا – بہتر منصوبہ بندی ہونی چاہیے تھی۔

اس واقعے کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سائکیا نے پی ٹی آئی کو بتایا، “اتنے بڑے ایونٹ کے لیے پہلے سے ٹھوس منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات بہت ضروری ہیں۔ بنگلور میں جو کچھ ہوا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نظام میں کہیں نہ کہیں خرابی پیدا ہوئی ہے۔ مستقبل میں اس طرح کے ایونٹس کے لیے مزید احتیاط اور اسٹریٹجک تیاری کی ضرورت ہے۔”

بھارت ایکسپریس ارد و

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

8 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

9 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

9 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

10 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago