-بھارت ایکسپریس
Marlon Samuels West Indies: آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے مایہ نازکرکٹرمارلن سیموئلس پر6 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ سیموئلس نے ویسٹ انڈیزکے لئے کئی مواقع پرشاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈومیسٹک لیگ میں کھیل رہے ہیں، لیکن اب ان پرپابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ وہ بدعنوانی کے قصوروار پائے گئے تھے۔ سیموئلس اگلے 6 سال تک کسی بھی فارمیٹ میں نہیں کھیل سکیں گے۔
مارلن سیموئلس کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے انسداد بدعنوانی کوڈ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔ آئی سی سی ایچ آراینڈ انٹیگریٹی یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشن نے جمعرات کو ان پرپابندی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، سیموئلس تقریباً دو دہائیوں سے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کئی بارانسداد بدعنوانی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وہ جانتے تھے کہ اینٹی کرپشن کی کیا ذمہ داری ہے۔ وہ ریٹائرہوچکے ہیں، لیکن جب جرم کیا گیا تو وہ اس ٹیم کا حصہ تھے۔
یہ الزام ہے کہ مارلن سیموئلس نے 2019 میں ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے دوران بدعنوانی سے متعلق قوانین کوتوڑا تھا۔ اس پر4 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل 2008 میں ان پررقم لینے کا الزام لگا تھا۔ آئی سی سی نے تب بھی مارلن سیموئلس کو قصوروارپایا تھا۔ اس پر2 سال کی پابندی لگائی گئی۔ سال 2015 میں آئی سی سی نےگیند بازی ایکشن پربھی ایک سال کی پابندی لگا دی تھی۔
واضح رہے کہ مارلن سیموئلس نے ویسٹ انڈیزکے لئے آخری ٹسٹ میچ 2016 میں کھیلا تھا۔ آخری ونڈے 2018 میں کھیلا گیا تھا۔ انہوں نے 71 ٹیسٹ میچوں میں 3917 رن بنائے ہیں۔ اس دوران 41 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 207 ونڈے میچوں میں 5606 رن بنائے ہیں۔ اس دوران 89 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ونڈے میچ میں مارلن سیموئلس کی بہترین کارکردگی 12 رنوں کے عوض 3 وکٹیں لینا تھی۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…