شاہد آفریدی کوعرفان پٹھان نے حال ہی میں ’بدتمیز‘ کہا تھا، انہوں نے ایک قصہ بھی سنایا تھا، جوپاکستان دورے پران کے ساتھ ہوا۔ عرفان پٹھان نے ‘دی للن ٹاپ’ کودیئے گئے انٹرویومیں بتایا تھا کہ کیسے ایک بارفلائٹ میں آفریدی نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی، کیسے ان پر ذاتی تبصرہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹرنے بھی عرفان پٹھان سے اتفاق جتاتے ہوئے آفریدی کو’بدتمیز‘ بتایا۔
عرفان پٹھان نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ ایک بارجب وہ پاکستان کے ایک شہرسے دوسرے شہرجانے کے لیے فلائٹ میں تھے توشاہد آفریدی ان کے پاس آئے اوران کے بال پکڑے اورپوچھا کہ بچہ کیسا ہے؟ اس کے بعد عرفان غصے میں آگئے اورآفریدی سے کہا، “بچوں والی حرکتیں ہیں تیری، توکب سے باپ بن گیا۔”
عرفان پٹھان نے مزید بتایا، ”اس کے بعد میں عبدالرزاق کے پاس گیا اورپوچھا کہ یہاں کتے کا گوشت ملتا ہے؟ آفریدی کی سیٹ بھی وہیں تھی، رزاق نے پوچھا کہ کیوں ایسا پوچھ رہا ہے۔ میں نے کہا اس نے (آفریدی) کھایا ہوا ہے، کب سے بھونکے جا رہا ہے۔ اس کے بعد اس نے کچھ نہیں کہا، اسے پتہ تھا کہ کچھ بولے گا تومیں پھر کچھ کہوں گا۔“
پاکستان کے سابق کرکٹر نے بھی شاہد آفریدی کو بتایا ‘بدتمیز’
عرفان پٹھان نے اس سے پہلے بتایا کہ شاہد آفریدی نے ہرشا بھوگلے کے ساتھ انٹرویو میں ان کے بارے میں کہا تھا کہ وہ سچا پٹھان نہیں ہے۔ اس سے مجھے بہت برا لگا، وہ بدتمیزہے۔ مجھے لگتا ہے کہ انہیں ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا کیونکہ آپ صرف میرے نہیں بلکہ میری فیملی کے بارے میں بات کررہے ہو۔ عرفان پٹھان کے اس بیان پرپاکستان کے سابق کرکٹردانش کنیریا بھی متفق ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) پرلکھا، ’’عرفان بھائی، آپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ ذاتی حملے کرتے ہیں۔ چاہے کسی کی فیملی پر ہو یا کسی کے مذہب پر۔ یہ واضح ہے کہ شائستگی اورشرافت ان کی خوبیاں نہیں ہے۔“
کون ہیں دانش کنیریا؟
پاکستان کے لئے 79 انٹرنیشنل کرکٹ میچ (61 ٹسٹ اور18 ونڈے) کھیل چکے دانش کنیریا پہلے بھی پاکستانی ٹیم میں اپنے ساتھ ہوئے بھید بھاؤکے بارے میں بتا چکے ہیں۔ وہ بتاچکے ہیں کہ کیسے انہیں ہندو کی وجہ سے ٹارگیٹ کیا جاتا تھا۔ حالانکہ دانش کنیریا کے الزامات کی کیا حقیقت ہے، اس سے متعلق ہمارے پاس کوئی پختہ جانکاری نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…