امریکا کی معروف ایم ایم فائٹر امبر لیبروک کلمہ حق پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں ہیں ۔ 35سالہ امبر لیبروک امریکا کی فیدر فائٹ ڈویژن میں مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اب تک کئی کامیابیاں اپنے نام کرچکی ہیں۔اس بڑی خبر کی اطلاع دینے کیلئے امبر لیبروک نے سوشل میڈیا کا رخ کیا جس میں انہوں نے اسلام میں داخل ہونے اور زندگی میں حیران کُن تبدیلی کا انکشاف کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امبر لیبروک نے ویڈیو جاری کی جس میں انہیں پرسکون حالت میں عبادت کرتے اور خوشگوار لمحات گزارتے اور دین کی طرف رغبت حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کپشن میں انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد پیش آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ چند سالوں میں انتھک محنت بے باوجود مجھے ناکامی اور بے سکونی کا سامنے کرنا پڑ رہا تھا۔اُنہوں نے بتایاکہ پچھلے کچھ مہینے میری زندگی میں بہت سی تبدیلیاں لائے، میری زندگی میں بہت سے نیشب و فراز آئےلیکن میں نے بہت زیادہ محنت کی مگر پھر بھی کمی رہی’۔
ایک پوسٹ میں امبر لیبروک نے وضاحت کی کہ اس کے تجربات نے اسے اللہ اور اس کے روحانی راستے یا “دین” کے قریب کر دیا ہے۔ اس نے اس بات پر زور دیا کہ اس دور نے اسے اپنی زندگی میں لوگوں کے ساتھ اور سب سے اہم بات اپنے آپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کی اجازت دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ یہ اتار چڑھاؤ زندگی میں برکتوں کے لیے جگہ بنانے کے لیے آ رہے ہیں۔ اُنہوں نے لکھا کہ زندگی کے اس مقام پر پہنچنے کے بعد لگتا ہے کہ سب کچھ بالکل ویسا ہے جیسا ہونا چاہیے تھا بلکہ میری حیثیت سے زیادہ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…