اسپورٹس

Faf du Plessis supports Mike Hesson’s statement: فاف ڈو پلیسس نے بابر اعظم سے متعلق مائیک ہسون کے بیان کی حمایت کی، جانئے کیا ہے معاملہ

نئی دہلی: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسیس کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اسٹرائیک ریٹ کے معاملے میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ اپنے اس بیان کے ذریعے انہوں نے کسی حد تک پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہسون کے موقف کی حمایت کی ہے۔

مائیک ہسون نے کچھ دن قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا، ’’ہم نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کو ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کے لیے نہیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی کا اسٹرائیک ریٹ جدید پاور پلے گیم کی ضروریات کے مطابق نہیں ہے۔

سابقہ ٹی20 میں پاکستان کے لیے اننگز کی شروعات کرنے والے بابر اب ورلڈ کپ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کر رہے ہیں، اور ان کے بیٹ سے رنز نہیں نکل رہے ہیں۔ ورلڈ کپ میں صرف 22 کی اوسط کے ساتھ بابر نے 66 رنز بنائے ہیں اور وہ اسٹرائیک ریٹ اور فارم کی وجہ سے تنقید کا شکار ہیں۔

ڈو پلیسیس نے ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہم بابر کو کافی عرصے سے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر جانتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ٹی20 کرکٹ اتنی تیزی سے آگے بڑھ گئی ہے اور اسٹرائیک ریٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے کہ وہ اس معاملے میں کچھ پیچھے رہ گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’بابر کا اسٹرائیک ریٹ تقریباً 120 کے قریب ہے، جبکہ پچھلے چند سالوں میں پاور پلے میں کھیل بہت آگے بڑھ گیا ہے۔ اب پہلے چھ اوورز میں 160-190 یا 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنا ضروری ہے۔‘‘

جنوبی افریقی لیجنڈ نے کہا کہ بابر ٹیم میں اپنی جگہ کے حقدار ہیں، وہ اسپن ہونے والی پچوں پر اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں اور اسٹرائیک کو روٹیٹ کر سکتے ہیں۔ حالانکہ، حالیہ وقت میں بابر کو اسپنرز کے خلاف بھی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Construction & Demolition Work Ban: دہلی-این سی آر میں 5 سے 20 نومبر تک تعمیراتی اور انہدامی کاموں پر پابندی، جانیے کیا ہے وجہ

مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی سمیت پورے…

3 minutes ago

PM Modi will visit Brussels: دسمبر میں برسلز جاکر بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے پر دستخط کریں گے وزیراعظم مودی

معاہدے سے 2 ارب سے زیادہ لوگوں پر مشتمل وسیع بازار تشکیل پانے کی امید،…

21 minutes ago

PM Modi Releases 24th PM Kisan Installment: وزیر اعظم مودی نے پی ایم کسان کی 24ویں قسط جاری کی، 9.34 کروڑ کسان خاندانوں کو ملے 18,680 کروڑ روپے

گجرات کے بھلڈی سے ملک بھر کے مستحق کسانوں کے کھاتوں میں رقم براہِ راست…

56 minutes ago

Joshimath Helicopter Crash: بدری ناتھ دھام سے واپسی پرہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

جس وقت ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے واپس آ رہا تھا، اس دوران علاقے میں…

1 hour ago