اسپورٹس

Delhi Capitals win by 6 Wickets against RCB: دہلی کیپٹلس نے مسلسل چوتھی جیت درج کی، بنگلورو کو6 وکٹ سے ہرایا،  کے ایل راہل نے کھیلی شاندار اننگ

RCB vs DC IPL 2025: دہلی کیپٹلس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو آئی پی ایل 2025 کے 24ویں مقابلے میں جمعرات کو ہرا دیا۔ دہلی نے کے ایل راہل کی طوفانی اننگ کی بدولت یہ میچ 6 وکٹ سے جیتا۔ راہل نے ناٹ آوٹ 93 رنوں کی اننگ کھیلی۔ حالانکہ وہ سنچری پوری نہیں کرسکے۔ دہلی کے گیند باز کلدیپ یادو اور وپراج نگم نے بھی اچھا پرفارم کیا۔ آرسی بی کے لئے ٹم ڈیوڈ اور فلپ سالٹ نے اچھی اننگیں کھیلیں۔

آرسی بی نے دہلی کو جیت کے لئے 164 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ اس کے جواب میں دہلی نے 17.5 اووروں میں ہدف حاصل کرلیا۔ کے ایل راہل کی میچ وننگ پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے 53 گیندوں میں ناٹ آوٹ 93 رن بنائے۔ راہل نے 7 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ ٹرسٹن اسٹبس نے ناٹ آوٹ 38 رن بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے اورایک چھکا لگایا۔ اہم بات یہ ہے کہ دہلی کیپٹلس کی یہ مسلسل چوتھی جیت ہے۔

شروعات میں لڑکھڑا گئی تھی دہلی کی اننگ

دہلی کی شروعات خراب ہوئی تھی۔ فاف ڈوپلیسس اور جیک فریجر میک گرک کچھ خاص نہیں کرسکے۔ ڈوپلیسس محض 2 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ انہیں یش دیال نے پویلین کا راستہ دکھایا۔ اس کے بعد میک گرگ 7 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ ابھیشیک پوریل بھی 7 رن بناکر پویلین لوٹے۔ ان دونوں کو بھونیشور کمار نے آوٹ کیا۔ وہیں دوسری طرف دہلی کے گیند بازوں کی کارکردگی کیسی رہی، اس پر بات کرتے ہیں۔ دہلی کے لئے بھونیشورکمار نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے 4 اووروں میں 26 رن دیئے۔ سویش شرما نے 4 اووروں میں 25 رن دے کرایک وکٹ حاصل کیا۔ یش دیال نے 3.5 اووروں میں 45 رن دے کرایک وکٹ حاصل کیا۔

آرسی بی کے لئے سالٹ- ڈیوڈ کی طوفانی کارکردگی

رجت پاٹیدار کی کپتانی والی رائل چیلنجرس بنگلورو نے 20 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان کے ساتھ 163 رن بنائے۔ اس دوران فلپ سالٹ اور ٹم ڈیوڈ نے طوفانی اننگ کھیلی۔ سالٹ نے 17 گیندوں میں 4 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ انہوں نے 37 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں ٹم ڈیوڈ نے ناٹ آوٹ 37 رن بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ وراٹ کوہلی نے 14 گیندوں میں 22 رن بنائے۔ رجت پاٹیدار نے 25 رنوں کا تعاون دیا۔ وہیں دہلی کے گیند بازوں نے کمال کی کارکردگی پیش کی۔ کلدیپ یادو اور وپراج نگم نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ وپراج نے 4 اووروں میں 18 رن دیئے۔ کلدیپ یادو نے 4 اووروں میں میں 17 رن دیئے۔ موہت شرما اور مکیش کمار کو ایک ایک وکٹ ملا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

10 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

39 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

1 hour ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

2 hours ago