اسپورٹس

Commonwealth Games 2026: دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارت کے ہاتھ سے ایک اور تمغہ پھسلا، جوڈوکا اشروپ نارنگ معمولی فرق سے کانسے کے تمغے سے محروم

گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز 2026 کے خواتین کے 78 کلوگرام جوڈو مقابلوں میں بھارتی جوڈوکا اشروپ نارنگ کانسی کا تمغہ جیتنے سے معمولی فرق سے محروم رہ گئیں۔ اتوار کو ایس ای سی ہال-4 میں کھیلے گئے برانز میڈل مقابلے میں کینیڈا کی کورالی گاڈبوٹ نے انہیں ‘گولڈن اسکور’ کے مرحلے میں شکست دے دی۔ مقررہ وقت کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، جس کے بعد مقابلہ گولڈن اسکور میں داخل ہوا۔ اضافی وقت کے 6:19 منٹ پر کورالی گاڈبوٹ نے فیصلہ کن ’یوکو‘ حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ مقابلے کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے محتاط حکمت عملی اختیار کی اور مقررہ وقت میں کوئی بھی اسکور نہ کر سکی۔ دونوں کو پینلٹی بھی دی گئی، تاہم اضافی وقت میں پہلا اسکور کرنے کا موقع کینیڈین کھلاڑی نے کامیابی سے استعمال کیا۔

اشروپ نارنگ نے پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش کیا

اس معمولی فرق سے ہونے والی شکست کے باعث اشروپ نارنگ پوڈیم تک پہنچنے سے محروم رہیں، تاہم انہوں نے اپنے پورے مہم میں شاندار عزم اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے سے بہتر رینکنگ رکھنے والی حریف کو گولڈن اسکور تک جانے پر مجبور کیا اور آخر تک سخت مقابلہ کیا۔

بھارت کے نام اب تک 39 تمغے

اشروپ نارنگ نے اپنے پہلے مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کی نکول ووڈ کو شکست دی تھی، جبکہ کوارٹر فائنل میں انہیں انگلینڈ کی ایما ریڈ کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں ریپیچیج راؤنڈ میں انہوں نے کیمرون کی جارجیکا ویسلی جینگیو مون کو شکست دے کر کانسی کے تمغے کے مقابلے میں جگہ بنائی، تاہم فیصلہ کن مقابلے میں کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ جوڈو میں بھارت نے اب تک چار تمغے حاصل کیے ہیں، جن میں دو طلائی، ایک نقرئی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے۔ کامن ویلتھ گیمز 2026 میں بھارت کے مجموعی تمغوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے، جن میں 13 طلائی، 17 نقرئی اور 9 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ بھارت اس وقت تمغوں کی فہرست میں چوتھے مقام پر برقرار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

1 hour ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

1 hour ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

2 hours ago