اسپورٹس

CSK vs DC: کیا CSK جیت کی لگا پائے گی ہیٹ ٹرک؟ رشبھ پنت پر ہوں گی نظریں،جانئے دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ الیون

CSK vs DC: آج کے دوسرے میچ میں چنئی سپر کنگس اور دہلی کیپٹلس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔ ریتوراج گائیکواڈ کی قیادت میں چنئی سپر کنگس جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب، رشبھ پنت کی دہلی کیپٹلس سیزن کی اپنی پہلی جیت کا انتظار کر رہی ہے۔ اب تک چنئی سپر کنگس نے رائل چیلنجرس بنگلور اور گجرات ٹائٹنس کو شکست دی ہے۔ یوں تو دہلی کیپٹلس کو پنجاب کنگس اور راجستھان رائلس سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، لیکن اس میچ میں دونوں ٹیمیں کے درمیان مقابلہ دلچسپ ہونے والا ہے۔

فتح کی ہیٹ ٹرک کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی چنئی سپر کنگس

رچن رویندرا اور ریتوراج گایکواڑ چنئی سپر کنگس کے اوپنر بن سکتے ہیں۔ ان کے بعد اجنکیا رہانے، ڈیرل مچل اور شیوم دوبے جیسے بلے باز مڈل آرڈر میں ٹیم کو مضبوط کریں گے۔ جبکہ رویندرا جڈیجا کے علاوہ آخری اوورز میں تیز رنز بنانے کی ذمہ داری سمیر رضوی اور مہندر سنگھ دھونی پر ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی دیپک چاہر، مہیش تیکشنا اور تشار دیشپانڈے بطور گیند باز پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

چنئی سپر کنگس کی ممکنہ پلیئنگ الیون

رچن رویندرا، ریتوراج گائیکواڈ (کپتان)، اجنکیا رہانے، ڈیرل مچل، شیوم دوبے، رویندرا جڈیجا، سمیر رضوی، مہندر سنگھ دھونی، دیپک چاہر، مہیش تیکشنا اور تشار دیشپانڈے۔

دہلی کیپٹلس کو جتانے کی ذمہ داری ان کھلاڑیوں پر ہوگی!

ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا کو دہلی کیپٹلس کے لیے اوپننگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے بعد توجہ مچ مارش، رشبھ پنت، ٹریسٹین اسٹبس اور للت یادو پر رہے گی۔ جبکہ کلدیپ یادو، ایشانت شرما، مکیش کمار اور ایرنک نورٹجے دہلی کیپٹلس کی گیند بازی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں- IPL 2024: ٹی-20 ورلڈ کپ میں ضروری ہیں وراٹ کوہلی؟ آئی پی ایل کا فارم دلاسکتا ہے آئی سی سی ٹرافی

دہلی کیپٹلس کی ممکنہ پلیئنگ الیون

ڈیوڈ وارنر، پرتھوی شا، مچ مارش، رشبھ پنت (کپتان)، ٹریسٹین اسٹبس، للت یادو، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ایشانت شرما، مکیش کمار اور ایرنک نورٹجے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago