نئی دہلی : اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23 جولائی سے 2 اگست تک منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2026 کا کامیاب اختتام ہو گیا۔ 23ویں ایڈیشن میں 74 کامن ویلتھ ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے 16 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ ان میں 10 ایبل باڈی اور 6 انٹیگریٹڈ پیرا اسپورٹس شامل تھے۔ مجموعی طور پر 216 میڈل ایونٹس میں 674 میڈل تقسیم کیے گئے۔آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 گولڈ، 45 سلور اور 56 برانز کے میڈل سمیت مجموعی طور پر 171 میڈل جیت کر میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آسٹریلیا نے سب سے زیادہ کامیابی تیراکی اور پیرا سوئمنگ میں حاصل کی، جہاں اس نے 37 طلائی، 16 چاندی اور 23 کانسی سمیت کل 76 تمغے اپنے نام کیے۔
انگلینڈ 110 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اس کے کھلاڑیوں نے 29 گولڈ، 45 سلور اور 36 برانز کے میڈل جیتے۔ باؤلز اور پیرا باؤلز مقابلوں میں انگلینڈ نے 3 گولڈسمیت مجموعی طور پر 6 میڈل حاصل کیے۔کینیڈا 19 گولڈ، 20 سلور اور 23 برانز کے ساتھ مجموعی طور پر 62 میڈل جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔ آرٹسٹک جمناسٹکس میں کینیڈا نے سب سے زیادہ 7 گولڈ میڈل تاپنے نام کیے۔بھارت نے مجموعی طور پر 39 میڈل جیت کر میڈل ٹیبل میں چوتھا مقام حاصل کیا۔ بھارتی دستے نے 13 گولڈ، 17 سلور اور 9 برانز کے میڈل حاصل کیے۔ ایتھلیٹکس اور پیرا ایتھلیٹکس میں بھارت نے مجموعی طور پر 16 میڈل جیتے، جب کہ باکسنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 7 گولڈ میڈل اپنے نام کیے، جس سے بھارت اس کھیل میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھرا۔
ویٹ لفٹنگ میں بھارتی کھلاڑیوں نے 8 میڈل حاصل کیے، جب کہ جوڈو میں 4 میڈل جیتے گئے۔ پیرا پاور لفٹنگ میں بھارت کے حصے میں ایک سلورکا میڈل آیا۔اسکاٹ لینڈ بھی 39 میڈل کے ساتھ بھارت کے برابر رہا، سلور کے زیادہ میڈل کی بنیاد پر بھارت چوتھے اور اسکاٹ لینڈ پانچویں نمبر پر رہا۔ اسکاٹ لینڈ نے 13 گولڈ، 9 سلور اور 17 برانز کےمیڈل حاصل کیے۔نیوزی لینڈ 10 گولڈ، 14 سلوراور 12 برانز سمیت مجموعی طور پر 36 میڈل جیت کر چھٹے نمبر پر رہا۔نائیجیریا نے 24 میڈل حاصل کیے، جن میں 10 گولڈ، 7 سلور اور 7 برانز شامل تھے۔ ویٹ لفٹنگ میں نائیجیریا نے 3 طلائی تمغے جیتے۔جمیکا 10 گولڈ، 4 سلور اور 5 برانزسمیت 19 تمغوں کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر رہا۔ جمیکا کے تمام 10 گولڈ میڈل ایتھلیٹکس اور پیرا ایتھلیٹکس میں حاصل ہوئے۔ویلز نے 9 گولڈ، 10 سلوراور 12 برانزسمیت 31 میڈل جیتے، جب کہ ٹریک سائیکلنگ اور پیرا ٹریک سائیکلنگ میں اس نے 6 گولڈ سمیت 11 میڈل اپنے نام کیے۔ملائیشیا 8 گولڈ، 3 سلور اور 5 برانزسمیت مجموعی طور پر 16 میڈل حاصل کرکے میڈل ٹیبل میں دسویں نمبر پر رہا۔ ویٹ لفٹنگ میں ملائیشیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 5 گولڈ میڈل جیتے۔
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…