اسپورٹس

CSK vs KKR: چنئی سپر کنگز کا قلعہ مسمار کرنے اترے گا کولکتہ نائٹ رائیڈرز،کے کے آر پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر

آئی پی ایل 2024 کا 22 واں میچ چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ چنئی کے ہوم گراؤنڈ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے قلعے کومسمار کرنے کی کوشش  میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔

 سی ایس کے بمقابلہ  کے کے آر ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ

چنئی سپر کنگز ایک مضبوط ریکارڈ کے ساتھ  کے کے آر کے خلاف میچ میں اتر رہی ہے۔ اس کے علاوہ چنئی کے گراؤنڈ یعنی چیپاک اسٹیڈیم میں کے کے آر کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔

2008 سے آئی پی ایل میں کے کے آر اور سی ایس کے کے درمیان 31 میچ کھیلے گئے۔جن میں سے سی ایس کے نے 19 بار جیت حاصل کی  ہے۔ جب کہ کے کے آر کو 11 بار جیت حاصل کرپائی ہے۔ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پچھلے 6 میچوں میں سے سی ایس کے  نے 4 بار جیت درج حاصل کی  ہے، جب کہ  کے کے آر نے 2 بار جیت حاصل کی ہے۔

چیپاک اسٹیڈیم، چنئی میں  سی ایس کے بمقابلہ  کے کے آر کا ریکارڈ

میچ 10کھیلے گے ہیں جس میں سے سی ایس کے کی سات میں  جیت حاصل کی جب کے کے کے آر نے تین میں جیت حاصل کی ہے ۔

چیپاک اسٹیڈیم، چنئی میں  سی ایس کے کی کارکردگی

کل کھیلے گئے 66 میچز:سی ایس کے کو ملی  47  میں جیت،سی ایس کے18 میچ میں ملی  ہار

چیپاک اسٹیڈیم، چنئی میں کے کے آر کی کارکردگی

کل کھیلے گئے13 میچز: کے کے آر کی کوملی 4 میں جیت، کے کے آر کو 9 میں ملی شکست

سی ایس کے کا آخری میچ

حیدرآباد میں حالیہ میچ میں سی ایس کے بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور صرف 165 رنز بنا سکی۔ جواب میں سن رائزرز حیدرآباد نے ہدف باآسانی 6 وکٹوں اور 10 گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔

کے کے آر کا آخری میچ

کے کے آر نے وشاکھاپٹنم میں آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرا سب سے زیادہ سکور بنایا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اس نے 273 رنز کا بڑا ہدف دیا اور پھر دہلی کیپٹلز کو 166 رنز تک محدود کردیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی کے کے آر پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago