مونٹی دیسائی نے کناڈا کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہیں اسی سال مئی میں دوسری بارچیف کوچ مقررکیا گیا تھا، ان کی دوسری مدت صرف تین ماہ کی رہی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کرتے ہوئے اپنے عہدے چھوڑنے کی جانکاری دی۔ ان کا ٹیم کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ ایسے وقت میں آیا، جب کناڈا ٹیم گزشتہ کافی وقت سے میچ فکسنگ کے الزامات میں گھری ہوئی ہے۔
مونٹی دیسائی نے اپنے دوسری مدت کو چھوٹا، لیکن اہم بتایا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیج پرلکھا، ’’چھوٹا لیکن معنیٰ خیزباب‘‘۔ ہرماحول آپ کوکچھ نیا سکھاتا ہے۔ یہاں ملے تجربے نے میرے اعتماد کومزید مضبوط کیا کہ پائیدارکارکردگی اعتماد، وقت، مضبوط رشتوں، تیاری اورٹیم ورک پربنتی ہے۔‘‘ انہوں نے کھلاڑیوں اورسپورٹنگ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے لکھا، ’’کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اوراس سفرمیں ساتھ دینے والے سبھی لوگوں کا شکریہ۔ میں بنے رشتوں، سیکھی گئی باتوں اورتعاون دینے کے موقع کے لئے شکرگزارہوں۔ کناڈائی کرکٹ کی مسلسل ترقی اورکامیابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
کناڈا ٹیم پرلگے سنگین الزام
مونٹی دیسائی کا اپنے عہدے سے استعفیٰ ایسے وقت آیا، جب کناڈائی کرکٹ بحرائی سے گزررہا ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے بعد آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ نے بدعنوانی سے متعلق جانچ شروع کی تھی۔ اس کے بعد آئی سی سی نے کناڈا بورڈ کی فنڈنگ روک دی، پھران کی ایسوسی ایٹ رکنیت معطل کردی۔ کرکٹ کناڈا کی بحالی کے لئے کچھ شرائط رکھی گئی تھیں۔ مونٹی دیسائی ویسٹ انڈیز ٹیم کے بلے بازی کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ سال 2019 میں وہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے بلے بازی کوچ رہے تھے۔ وہ آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلس اور گجرات لائنس کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…