Hockey India Cash Prize: ہندوستان ایشین گیمز میں مسلسل تاریخ رقم کر رہا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 72 سال بعد ہندوستان ایشیائی کھیلوں میں 100 میڈل جیتنے جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ ایشیائی کھیلوں کے 13ویں دن ہندوستانی مینس ہاکی ٹیم نے بھی گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ہاکی انڈیا نے جمعہ کو 19ویں ایشیائی کھیلوں میں جاپان کے خلاف گولڈ میڈل جیتنے والی مردوں کی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 5 لاکھ روپے کے کیش پرائز کا اعلان کیا۔
کھلاڑیوں کے علاوہ ہاکی انڈیا نے ہاکی ٹیم کے ہر معاون اسٹاف کے لئے کیش پرائز
کھلاڑیوں کے علاوہ ہاکی انڈیا نے ہاکی ٹیم کے ہر معاون اسٹاف کے لیے 2.5 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جمعہ کو 2018 کےگولڈ میڈل فاتح جاپان کو شکست دے کر ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کا چوتھا گولڈ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
مردوں کی ہاکی میں ہندوستان نے جاپان کو 5-1 سے دی شکست
ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے فارورڈ سکھجیت سنگھ نے جاپان کے خلاف میچ میں اپنی 50ویں بین الاقوامی کیپ حاصل کی۔ بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ، منپریت سنگھ، امیت روہیداس اور ابھیشیک نے گول کئے۔ دوسری جانب جاپان کی جانب سے واحد گول سیرن تاناکا نے کیا۔ اس طرح ہندوستان نے ایشین گیمز کے فائنل ہاکی میچ میں جاپان کو 5-1 کے بڑے اور یک طرفہ فرق سے شکست دی۔
ہاکی انڈیا کے صدر ‘پدم شری’ دلیپ ٹرکی نے کہا
ہندوستان کی اس اہم جیت پر بات کرتے ہوئے، ہاکی انڈیا کے صدر ‘پدم شری’ دلیپ ٹرکی نے کہا، ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے ہندوستان کو 9 سال طویل انتظار کرنا پڑا۔ عالمی ہاکی میں ملک کے لیے ایک اور کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے ہر ایک ممبر پر فخر ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ 2024 کے پیرس اولمپکس کی طرف ہمارے سفر کا آغاز ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری ٹیم آنے والے سال میں مزید ترقی کرتی رہے گی۔ اس یادگار فتح پر تمام کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارکباد۔
بھارت ایکسپریس
جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 15 نومبر کو جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو…
اتوار کے روز جب ٹیم سروے کرنے سنبھل کی جامع مسجد پہنچی تو کچھ لوگوں…
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مغربی سوڈان میں شمالی دارفور…
فرقہ وارانہ تشدد جمعرات کے مہلک حملے کے بعد شروع ہوا، جب کرم کے گنجان…
ریاستہائے متحدہ میں، فرد جرم ایک رسمی تحریری الزام ہوتا ہے جو ایک پراسیکیوٹر کے…
جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر کو لکھنؤ نے 7.50 کروڑ روپے میں خریدا۔…