اسپورٹس

Bishan Singh Bedi Passes Away: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی نے 77 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

Bishan Singh Bedi Passes Away: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ بشن سنگھ بیدی 77 سال کے  تھے اور وہ گزشتہ صدی میں ٹیم انڈیا کے سب سے عظیم اسپنر رہے ہیں۔ بشن سنگھ بیدی کی پیدائش 25 ستمبر 1946 کو امرتسرپنجاب میں ہوئی تھی۔ بشن سنگھ بیدی نے ہندوستان کے لئے 1966 میں ٹسٹ ڈیبیو کیا اور وہ آئندہ 13 سال تک ٹیم انڈیا کے لئے سب سے بڑے میچ ونر ثابت ہوئے۔ 1979 میں ریٹائرمنٹ لینے سے پہلے تک بشن سنگھ بیدی نے 67 ٹسٹ میچ کھیلے اور 28.71 کی شانداراوسط سے 266 وکٹ حاصل کئے۔ اس دوران وہ ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز رہے۔

گیند بازی کے علاوہ بشن سنگھ بیدی کے اندر لیڈرشپ کی قابلیت بھی تھی۔ بشن سنگھ بیدی کو 1976 میں ٹیم انڈیا کا کپتان مقرر کیا گیا اور انہوں نے 1978 تک ٹیم انڈیا کی کمان سنبھالی۔ بشن سنگھ بیدی کو ایسے کپتان کے طور پر جانا جاتا ہے، جنہوں نے ٹیم کے اندر لڑنے کی صلاحیت پیدا کی اور انتظامیہ سے متعلق نئے بنچ مارک قائم کئے۔ بطور کپتان بشن سنگھ بیدی نے نئی عبارت بھی لکھی۔ کپتان کے طور پر بشن سنگھ بیدی نے 1976 میں اس وقت کی سب سے مضبوط ٹیم ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پرجاکر ٹسٹ سیریز میں شکست دی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

29 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago