اسپورٹس

BCCI Seeks New Sponsor for Indian Team: بی سی سی آئی نے انڈین کرکٹ ٹیم کے مرکزی اسپانسر رائٹس کے لیے طلب کیں درخواستیں، نئے گیمنگ بل کی منظوری کے بعد ڈریم 11 سے تعلق توڑا

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) نے منگل کے روز ٹیم انڈیا کے لیے قومی ٹیم کے لیڈ اسپانسر رائٹس کی نیلامی کے لیے ’’انویٹیشن فور ایکسپریشن آف انٹرسٹ‘‘ (IEOI) طلب کر لیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں بی سی سی آئی نے فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارم ڈریم 11 کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدہ ختم کر دیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے 5 لاکھ روپے (ناقابل واپسی فیس) اور اس پر لاگو جی ایس ٹی کی ادائیگی کے بعد یہ IEOI حاصل کر سکتے ہیں۔ اس دستاویز کو خریدنے کی آخری تاریخ 12 ستمبر مقرر کی گئی ہے، جب کہ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 ستمبر ہے۔

بی سی سی آئی نے ڈریم 11 سے رشتہ توڑا 

بی سی سی آئی اور ڈریم 11 کے درمیان علیحدگی کا پس منظر حال ہی میں منظور ہونے والا ’’پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025‘‘ ہے، جو بھارت بھر میں حقیقی رقم والے آن لائن گیمز پر پابندی عائد کرتا ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد ڈریم 11 نے بورڈ کو مطلع کیا تھا کہ وہ موجودہ مالیاتی حالات کے پیش نظر اسپانسرشپ معاہدہ جاری نہیں رکھ سکتا۔ واضح رہے کہ ڈریم 11 کا ٹیم انڈیا کے ساتھ 2023 سے 2026 کے درمیان 358 کروڑ روپے (تقریباً 44 ملین ڈالر) کا ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدہ تھا، جسے اب باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائکیا نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے اے این آئی کو بتایا کہ ’’پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025 کی منظوری کے بعد، بی سی سی آئی اور ڈریم 11 کا معاہدہ ختم ہو گیا ہے۔ آئندہ بی سی سی آئی ایسے کسی بھی ادارے سے شراکت داری نہیں کرے گا جو حقیقی رقم والے آن لائن گیمز میں ملوث ہو۔‘‘

نئے قانون کے اثرات

نیا قانون نہ صرف حقیقی رقم والے آن لائن گیمز پر مکمل پابندی عائد کرتا ہے بلکہ ایسے پلیٹ فارمز کی تشہیر اور اشتہار بازی پر بھی مکمل روک لگاتا ہے۔ مزید یہ کہ، بینکوں اور غیر بینکنگ مالیاتی اداروں کو بھی ایسی مالیاتی لین دین کی سہولت فراہم کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ یہ قانون بھارت میں فینٹسی اسپورٹس انڈسٹری کے بنیادی کاروباری ماڈل کو متاثر کرتا ہے، جس کی وجہ سے متعدد کمپنیوں کو اپنے آپریشنز پر نظرِ ثانی کرنی پڑ رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

5 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

6 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

6 hours ago