اسپورٹس

Champions Trophy 2025: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، رویندر جڈیجہ اور محمد شامی کی ٹیم انڈیا میں واپسی

دبئی: جمعرات کے روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسین شانتو نے کہا کہ ان کی ٹیم نے بہت اچھی پریکٹس کی ہے اور ٹیم کے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کو کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ شانتو نے کہا کہ ان کی الیون میں تین تیز گیند باز اور دو اسپنرز شامل ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ بھی پہلے گیند بازی کرتے۔ اس صورتحال میں دونوں کپتانوں کو وہ مل گیا جو وہ چاہتے تھے۔ روہت نے کہا کہ یہاں روشنیوں میں بلے بازی کرنا آسان ہے۔

روہت نے کہا کہ آخری ون ڈے کی پلیئنگ الیون کے مقابلے آج ورون چکرورتی اور ارشدیپ سنگھ باہر ہیں، جب کہ رویندر جڈیجہ اور محمد شامی کی واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اوپنر فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر، امام الحق لیں گے ان کی جگہ

ٹیمیں:

ہندوستان: روہت شرما، شبمن گل، وراٹ کوہلی، شریس ایئر، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، رویندرا جڈیجہ، ہرشیت رانا، محمد شامی، کلدیپ یادو

بنگلہ دیش: تنزید حسن، سومیا سرکار، نظم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، ذاکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد، تنظیم حسن، مستفیض الرحمان

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jamia Millia Islamia ِStudent Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات پر تعطل برقرار، 17ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن کر دی…

16 minutes ago

Adani Ports : اڈانی پورٹس کی آمدنی میں دوسری سہ ماہی کے دوران 24 فیصد اضافہ

مالی سال 2027 کی پہلی ششماہی، یعنی اپریل سے ستمبر کے دوران، کمپنی کی آمدنی…

42 minutes ago

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

2 hours ago

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

4 hours ago