اسپورٹس

Bangladesh Won the Third ODI: زمبابوے نے ون ڈے سیریز دو۔ایک سے اپنے نام کی، بنگلہ دیش نے آخری میچ سات وکٹوں سے جیت لیا

بنگلہ دیش نے ہفتہ کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اگرچہ بنگلہ دیش نے یہ مقابلہ یکطرفہ انداز میں جیت لیا، تاہم زمبابوے نے ابتدائی دو میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز دو۔ایک سے اپنے نام کر لی۔

زمبابوے کی اننگز 199 رنز پر سمٹ گئی

ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے زمبابوے کو 48.1 اوورز میں 199 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھیویرے نے 74 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، جبکہ بریڈ ایونز نے 43 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 50 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شوریف الاسلام سب سے کامیاب گیندباز رہے، جنہوں نے 10 اوورز میں 44 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ تنویر الاسلام اور تسکین احمد نے دو، دو جبکہ محمد سیف الدین نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

تنزید حسن اور سومیہ سرکار کی شاندار شراکت

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے اوپنرز تنزید حسن اور سومیہ سرکار نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 27.4 اوورز میں 151 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ سومیہ سرکار 82 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد تنزید حسن نے نجم الحسن شانتو کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 46 رنز جوڑے۔ فتح سے صرف تین رنز قبل تنزید حسن 101 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 94 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش نے تیسرا وکٹ بھی 197 کے مجموعی اسکور پر کھویا، جب توحید ہردوئے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی آسان فتح، زمبابوے کی سیریز پر قبضہ

بنگلہ دیش نے 36 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا کر سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ نجم الحسن شانتو 18 جبکہ نورال حسن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔زمبابوے کی جانب سے ارنسٹ ماسوکو نے دو جبکہ تناکا چیوانگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اگرچہ میزبان ٹیم آخری میچ ہار گئی، لیکن پہلے دو مقابلوں میں کامیابی کی بدولت زمبابوے نے تین میچوں کی ایک روزہ سیریز دو۔ایک سے جیت لی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Cyclone Murasu: آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا سمندری طوفان موراسو، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں شدید…

33 minutes ago

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

1 hour ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

3 hours ago