بھارت ایکسپریس۔
نیپال پربنگلہ دیش کی جیت کے ساتھ ہی ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر-8 کی آخری ٹیم کا بھی فیصلہ ہوگیا۔ بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنوں سے ہرا دیا۔ جیت کی اس اسکرپٹ کولکھنے کے دوران بنگلہ دیش کی ٹیم نے ایک نئی تاریخ بھی رقم کی۔ وہ ٹی-20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑے اسکورکا دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم سپر-8 کے گروپ اے میں ہوگی، جس میں ہندوستان اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
نیپال کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی بلے بازی کی حالت بے حد خراب رہی۔ پاورپلے میں ہی اس کے 4 وکٹ گرگئے۔ اس وقت تک اسکور بورڈ پر بھی 30 پلس رن ہی درج تھے۔ وکٹوں کے گرنے کا یہ سلسلہ آگے بھی نہیں تھما۔ نتیجہ یہ ہوا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پورے 20 اووربھی نہیں کھیل پائی۔ اس نے 19.3 اوورمیں 106 رن بناکردم توڑ دیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے سب سے زیادہ 17 رن شکیب الحسن نے بنائے۔
بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنوں سے ہرایا
اب نیپال کے سامنے 107 رنوں کا ہدف تھا۔ بنگلہ دیش کے خلاف 3 اوورمیں 10 رن دے کر 2 وکٹ لینے والے سومپال کامی نیپال کی اننگ شروع ہونے سے پہلے ہی یہ کہہ چکے تھے کہ اس پچ پران کی ٹیم کے لئے بھی یہ ہدف حاصل کرپانا آسان نہیں ہوگا۔ اورآخر میں ہوا بھی یہی۔ نیپال جب بلے بازی کے لئے اتری تو اس کی حالت بنگلہ دیش سے بھی خراب نظرآئی۔ پوری ٹیم آوٹ ہونے سے پہلے تقریباً بنگلہ دیش کے برابر ہی اوورضرورکھیلے، لیکن رن صرف 85 ہی بناسکی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ 21 رنوں سے مقابلہ ہارگئے۔
بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخ، سپر-8 میں جگہ یقینی
ٹی-20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں اس سے پہلے بھی 106 رنوں کا اسکوردفاعی نہیں ہوا تھا۔ تاہم، سوال سپر-8 کے ٹکٹ کا بھی تھا تو بنگلہ دیش نے جی جان لگا کر تاریخ رقم کردی۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کے سب سے چھوٹے اسکورکا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے سپر-8 کا ٹکٹ حاصل کیا۔
صرف 7 رن پر 4 وکٹ لینے والا گیند باز بنا پلیئرآف دی میچ
بنگلہ دیش کو سپر-8 میں لے جانے والی جیت کے ہیرو تنظیم حسن ثاقب رہے، جنہوں نے اپنی گیندوں سے نیپالی بلے بازوں پرایسا شکنجہ کسا کہ ان کے پاس کھڑی نظرآرہی جیت دور چلی گئی۔ تنظیم حسن ثاقب نے 4 اوور میں محض 7 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے، جس کے لئے انہیں پلیئرآف دی میچ دیا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…