اسپورٹس

Bajrang Punia, Padma Shri Award: بجرنگ پونیا کا پدم شری اعزازلوٹانے کا اعلان، وزیراعظم نریندر مودی کے نام لکھا خط

Bajrang Punia To PM Modi: ہندوستانی ریسلراوراولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے وزیراعظم مودی کو ایک طویل خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے اپنے مطالبات نہ سننے کی وجہ سے پدم شری واپس کرنے کی بات بھی کہی ہے۔ دراصل، اس سال کی شروعات سے ہی ہندوستانی پہلوانوں کا ایک طبقہ انڈین ریسلنگ فیڈریشن میں برج بھوشن سنگھ کی چل رہی منمانی اورتانا شاہی سے متعلق احتجاج کر رہا ہے۔ برج بھوشن سنگھ پر خواتین پہلوانوں کا جنسی استحصال کرنے کا بھی الزام ہے۔

برج بھوشن سنگھ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور لمبے عرصے سے کشتی فیڈریشن کے صدر رہے ہیں۔ پہلوانوں کے لمبے آندولن کے بعد انہیں حال ہی میں صدرعہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔ حالانکہ جو نئے صدربنائے گئے ہیں، وہ بھی برج بھوشن سنگھ خیمے کے ہی ہیں۔ ایسے میں پہلوانوں کا گزشتہ 11 ماہ سے چل رہا آندولن پوری طرح بے اثررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بجرنگ پونیا نے اپنا ایک میڈل لوٹانے کا اعلان کیا ہے۔

آندولن کے پوری طرح بے مطلب رہ جانے کے بعد اورمرکزی حکومت کے ذریعہ خواتین پہلوانوں کی شکایتوں پر دھیان نہیں دینے کے بعد گزشتہ روز ہندوستان کی اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک نے بھی گزشتہ روزریسلنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔ قابل ذکرہے کہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف اس تحریک کی قیادت بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اورونیش پھوگاٹ کررہے تھے۔ جنوری میں شروع ہوئے احتجاج کے بعد سے اب تک اس معاملے میں کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔

بجرنگ پونیا نے خط میں کیا لکھا؟

بجرنگ پونیا نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام خط لکھا ہے، ’’آپ کو پتہ ہوگا کہ اسی سال جنوری مہینے میں ملک کی خاتون پہلوانوں نے کشتی ایسوسی ایشن پرقابض برج بھوشن سنگھ پرجنسی استحصال (سیسوئل ہراسمنٹ) کے سنگین الزامات عائد کئے تھے، جب ان خواتین پہلوانوں نے اپنا آندولن شروع کیا تو میں بھی اس میں شامل ہوگیا تھا۔ آندولن کرنے والے پہلوان جنوری میں اپنے گھرلوٹ گئے، جب انہیں حکومت نے ٹھوس کارروائی کی بات کہی۔ تاہم تین ماہ گزرجانے کے بعد بھی جب برج بھوشن سنگھ پرایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی تب ہم پہلوانوں نے اپریل میں دوبارہ سڑکوں پراترکرآندولن کیا تاکہ دہلی پولیس کم ازکم برج بھوشن سنگھ پرایف آئی آر درج کرے، لیکن پھر بھی بات نہیں بنی تو ہمیں عدالت میں جاکرایف آئی آر درج کروانی پڑی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago