ٹیم انڈیا کے اسٹار وراٹ کوہلی اور پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم۔ (فائل فوٹو)
پاکستانی اکثربابراعظم کا موازنہ ہندوستانی اسٹاروراٹ کوہلی سے کرتے ہیں، لیکن دنیا کے عظیم کرکٹراسے غلط بتاکروراٹ کوہلی کو بہت آگے بتاتے ہیں۔ حقیقت بھی یہی ہے۔ ریکارڈس کی بات کی جائے تووراٹ کوہلی بہت آگے نظرآتے ہیں۔ ہندوستان کے اسٹارکھلاڑی وراٹ کوہلی کوچیج ماسٹرکہا جاتا ہے، جو مشکل حالات میں اننگ کوسنبھالتے ہیں اوراپنی ٹیم کوجیت تک پہنچاتے ہیں۔ دوسری طرف بابراعظم کچھ چھوٹی ٹیموں کے خلاف بہتر کھیلتے ہیں، لیکن بڑے ٹورنا منٹس یا بڑی ٹیموں کے خلاف زیادہ ترفلاپ ہی رہتے ہیں۔ اس درمیان سابق پاکستانی کرکٹر تنویراحمد نے دونوں سے متعلق ایک عجیب وغریب بیان دیا ہے۔
انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیلنے پرپابندی لگی ہوئی ہے۔ حالانکہ تنویراحمد کا ماننا ہے کہ اگربابراعظم آئی پی ایل کھیل رہے ہوتے تو وہ وراٹ کوہلی کو سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں پیچھے چھوڑدیتے۔ انہوں نے ایک ٹی وی شوپرکہا، “کوئی نہیں مانے گا، نہ مانے، لیکن بابراعظم کو آئی پی ایل میں کھلائیں تو وہ وراٹ کوہلی سے زیادہ رن مارے گا۔”
تنویراحمد کا بیان اورترک دونوں عجیب وغریب
تنویراحمد کے بیان کی طرح ان کا ترک بھی عجیب وغریب ہے۔ انہوں نے اس کے پیچھے وجہ بتائی کہ گزشتہ 11-10 سالوں سے بابراعظم نے اکیلے پاکستان کی بلے بازی کا بوجھ اٹھا رکھا ہے۔ انہیں کسی دیگربلے بازسے سپورٹ نہیں مل رہا ہے، جبکہ وراٹ کوہلی کوان کے کیریئرکے دوران ورلڈ کے بہترین بلے بازوں کا ساتھ ملا۔
بابراعظم کو10 سالوں میں نہیں ملی کسی سے حمایت: تنویراحمد
انہوں نے کہا، “بابراعظم کو 10 سال کرکٹ کھیلتے ہوگئے، لیکن اس دوران کوئی ایسا بلے بازنہیں آیا، جس سے انہیں حمایت ملتی رہی۔ دوسری طرف وراٹ کوہلی کے پاس سچن تندولکر، ویریندرسہواگ، روہت شرما، مہندرسنگھ دھونی جیسے عظیم کرکٹررہے، ان کا انہیں سپورٹ ملا۔”حالانکہ تنویراحمد نے وراٹ کوہلی کی صلاحیت کی بھی تعریف کی، ان کی کامیابی کے پیچھے انہوں نے 2 اہم وجہ بتائی۔ ایک ان کی فٹنس اوردوسرا رنوں کا پیچھا کرنے کا عزم۔
بھارت ایکسپریس اردو-
یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پائیدار ترقی (Sustainability) ہندوستان کی روایت…
اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…
لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…
بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…