پاکستان کی ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں اپنے دونوں ابتدائی مقابلے ہار کرمشکل میں تھی۔ ٹیم انڈیا سے نیویارک یں ہارنے کے بعد 12 جون کو اسی اسٹیڈیم میں اس نے اپنا اگلا مقابلہ کناڈا کے خلاف کھیلا۔ اسے کرو یا مرو میچ میں پاکستان نے 8 وکٹ سے جیت کردو اہم پوائنٹ حاصل کئے۔ اس کے باوجود پاکستان کے کپتان کافی غصے میں نظرآئے۔ وہ اتنا بوکھلائے ہوئے تھے کہ کناڈا کے خلاف مقابلے میں انہوں نے اپنا بلّہ تک پھینک دیا۔ میچ کے بعد انہوں نے اس غصے کی وجہ بھی بتائی۔
کیوں بوکھلا گئے بابراعظم؟
پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیویارک کی خطرناک پچ پر کناڈا کو پہلے بلے بازی کے لئے بلایا تھا۔ کناڈا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 107 رنوں کا ہدف رکھا۔ اسے حاصل کرنے اتری پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم نے محض 20 کے اسکور پراپنا پہلا وکٹ گنوا دیا۔ حالانکہ اس کے بعد کپتان بابراعظم نے محمد رضوان کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ وہ ٹیم کے اسکور کو 83 تک لے گئے، لیکن میچ ختم نہیں کرسکے اور 33 گیندوں میں 33 رن بناکرآؤٹ ہوگئے۔ اس پر بابراعظم بوکھلا گئے اور بلّہ پھینک دیا۔ میچ کے بعد انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ہی طرح کا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس لئے انہیں غصہ آگیا تھا۔
کناڈا کے خلاف بھی بابراعظم نے ٹھیک اسی طرح وکٹ کیپر کو کیچ تھما دیا، جس طرح ٹیم انڈیا کے خلاف جسپریت بمراہ کی گیند پر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔ بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد 104 رنوں کے اسکور پر فخرزماں بھی آؤٹ ہوگئے۔ حالانکہ محمد رضوان کریزپرجمے رہے اور53 گیندوں پر53 رن بناکرٹیم کوایک اہم جیت دلائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان کی سپر-8 میں جانے کی امیدیں ابھی بھی زندہ ہیں۔
سپر-8 کے لئے پاکستان کی پوزیشن
پاکستان نے کناڈا کے خلاف جیت کر اپنا کھاتہ کھول لیا ہے، لیکن باہر ہونے کا خطرہ نہیں ٹلا ہے۔ اب اسے امید کرنی ہوگی کہ امریکہ کی ٹیم 12 جون کو نیویارک میں ہندوستان کے خلاف کوئی الٹ پھیر نہ کرے۔ اس کے علاوہ امریکہ 14 جون کو بھی آئرلینڈ کے خلاف ہارجائے، تبھی پاکستان ٹورنا منٹ میں بنی رہ سکتی ہے۔ پھر پاکستان کے پاس موقع ہوگا کہ وہ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف بڑے فرق سے میچ جیت کرامریکہ کے 4 پوائنٹ کی برابری کرلے اور بہتر نیٹ رن ریٹ سے سپر-8 میں کوالیفائی کرجائے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…