بھارت ایکسپریس۔
2023 ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے۔ تاہم اس وقت ٹورنامنٹ کے وارم اپ میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اس میچ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بابر اعظم پہلی بار بھارت میں کھیلنے آئے ہیں۔ ایسے میں بابر نے بھارت میں اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری بنا کر کمال کر دیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اس پریکٹس میچ میں بابر اعظم نے 84 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس دوران بابر کے بلے سے 8 چوکے اور 2 چھکے لگے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف اس وارم اپ میچ میں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ کیوی ٹیم کے سامنے پاک اوپنرز فلاپ ہو گئے۔ امام الحق 01 اور عبداللہ شفیق 14 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان بابر اعظم نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ساتھ مورچہ سنبھا لا۔
بابر نے میدان کے چاروں طرف شاٹس کھیلے اور اپنی سگنیچر کور ڈرائیو سے کئی رنز بھی بنائے۔ بابر نے رضوان کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کھیلے گی
پاکستانی ٹیم 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کھیلے گی۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ ہالینڈ کے خلاف ہوگا۔ یہ میچ حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے میچ حیدرآباد، احمد آباد، بنگلورو، چنئی اور کولکتہ میں کھیلے گی۔
2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کا شیڈول
06 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ ہالینڈ – حیدرآباد میں
10 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا – حیدرآباد میں
14 اکتوبر: بھارت بمقابلہ پاکستان – احمد آباد میں
20 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا – بنگلورو
23 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان – چنئی میں
27 اکتوبر: جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان – چنئی میں
31 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – کولکتہ
04 نومبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ – بنگلورو میں
11 نومبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ – کولکتہ میں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…